0

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دو گروپوں میں جھگڑا۔دو افراد شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دو گروپوں میں جھگڑا۔دو افراد شدید زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭پیر کی سہ پہر تقریباََ شام (17:00 Uhr بجے) نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑا اتنا شدید تھا کہ وہاں پر چاقو چھریوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا، دو افراد چاقو کے وار سے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مرکزی ٹرین اسٹیشن/میونچنر سٹراسے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پیر کی سہ پہر تقریباََ شام (17:00 Uhr بجے) نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑا اتنا شدید تھا کہ وہاں پر چاقو چھریوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا گیا، دو افراد چاقو کے وار سے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک یا زیادہ مجرموں نے چاقو کا استعمال کیا، یہ پورا (ڈرامہ جرم) متعدد گواہوں نے دیکھا،جھگڑے کی اطلاع دینے کے لئے کئی ہنگامی کالیں پولیس کو ملیں،پورپین فٹ بال چمپین کے دوران سٹیشن ڈسٹرک میں ہمیشہ گشتی پولیس موجود رہتی ہے، پولیس نے فوراََ جائے وقوعہ پر پہنچ کر جھگڑے میں ملوث کئی لوگوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ کئی مجرموں کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں