۔،۔ فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں (تینتالیس) سالہ شخص نے (چالیس سالہ) شخص کو خطرناک جسمانی نقصان پہنچایا۔ نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ روڈل ہائیم میں تقریباََ شام کے (آٹھ بجے) نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو افراد میں جھگڑا ہوا ایک نے (خالی پستول) نکال لیا دوسرے نے چھین لیا پھر دوبارہ کار سے تلوار نکال لایا جس سے چالیس سالہ شخص زخمی ہوا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/روڈل ہائیم۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق منگل کی شام کو نامعلوم وجوعات کی بنا پر دو افراد میں جھگڑا ہوا جو اچانک طویل ہو گیا، جس پر ایک شخص نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر چالیس سالہ شخص پر تان لیا، چالیس سالہ شخص نے چھینا چھپٹی میں ریوالور چھین لیا جس پر (تینتالیس) شخص دوبارہ اپنی کار کی طرف لپکا اور تلوار نکال لایا دونوں بار زخمی فریق حملہ آور کو غیر مسلحہ کرنے میں کامیاب رہا، اچانک تینتالیس سالہ شخصمقام چھوڑنے کے لئے گاڑی کی طرف بڑھا، تاہم اچانک گشتی پولیس کے پہنچنے پر رضاکارانہ طور پر الکحل ٹیسٹ دے دیا جس میں تقریباََ ظاہر ہو گیا کہ مرد شرابی تھا اور اس حالت میں گاڑی بھی چلا رہا تھا، پولیس اہلکار شرابی کو تھانے لے گئے،کاروائی مکمل ہونے کے بعد اسے گھر جانے دیا۔