۔،۔غاصب اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہاء کر دی۔عمر رسیدہ فلسطینی خاتون پر کُتا چھوڑ دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دہشت گرد اسرائیلی فوج نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے جبالیہ کیمپ میں گھر چھوڑ کر جانے سے انکار کرنے پر ایک عمر رسیدہ فلسطینی خاتون پر خطرناک کُتا چھوڑ دیا۔اس انسانیت سوز فعل کی ویڈیو نشر کی گئی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسرائیل/فلسطین/جبالیہ کیمپ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی معمر خاتون پر اسرائیلی فوج کی درندگی دیکھنے کے قابل ہے جس کی ویڈیو پوری دنیا میں نشر ہو چکی ہے، خاتون جس کی شناخت دولت عبداللہ التانی کے نام سے ہوئی، نے یتایا کہ اس نے اپنا گھر چھوڑنے سے انکار کر دیا، اسرائیلی فورسز نے اس پر کتے چھوڑ دیئے، خاتون ابھی اپنے بستر پر تھی، اسرائیلی فورسز کی دہشت گردی کے نتیجے میں فریکچر اور شدید چوٹیں آئیں۔اسرائیلی نیوز سائٹ (Yedioth Ahronoth) کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے غزہ کی جنگ میں استعمال کرنے کے لئے یورپ سے تربیت یافتہ جنگجو کتوں کی خریداری کا عمل فروری میں شروع کیا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تربیت یافتہ کُتے جن میں زیادہ تر (مالینو نسل) کے ہیں جو ہالینڈ اور جرمنی سے آتے ہیں۔