0

۔،۔ عید گزرے دو ہفتے گزر گئے جبکہ عید کی رونقیں اور خوشیاں ہر طرف ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ عید گزرے دو ہفتے گزر گئے جبکہ عید کی رونقیں اور خوشیاں ہر طرف ہنستی کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔ نذر حسین۔،۔

٭ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے منسلک ہارہائیم بُرگر ہاوس میں (بقرہ عید کی پوٹ لُک پارٹی) کا خوبصورت اہتمام جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی پاکستانی کمیونٹی سے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا بچوں نے خوب انجوائے کیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہار ہائیم۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے منسلک ہارہائیم بُرگر ہاوس میں (بقرہ عید کی پوٹ لُک پارٹی) کا خوبصورت اہتمام جس میں نہ صرف فرینکفرٹ جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی پاکستانی کمیونٹی سے بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا بچوں نے خوب انجوائے کیا، پروگرام کا آغاز رضوانہ صدیقی نے کیا انہوں نے پوری کمیونٹی جبکہ پاکستان اوورسیز الائنس اور پاکستان جرمن پریس کلب کے تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔یاسمین نے سٹیج کی ذمہ داری احسن طریقہ سے نبھائی، الینہ، زویہ اور ہُدا نے ترتیب سے حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ اور اسمائیل کا قصّہ سنا کر کمیونٹی سے داد حاصل کی، فاطمہ تصور نے بڑے ہی پیارے انداز میں ٭حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ اور حضرت اسمائیل کی ولادت پر بیان فرمایا۔بیت اللہ کا طواف ابراہیم ؑکے عہد مبارک سے ہی چل رہا ہے٭بیت اللہ کا حج دین اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے۔رضوانہ صدیقی نے خصوصی طور پر مسز عبد القدوس کا شکریہ ادا کیا، فاطمہ تصور نے رضوانہ صدیقی سے سوال کیا کہ جب آپ جرمنی آئی تھیں تو آپ کو کیسا محسوس ہوا تھا جس پر ان کا کہنا تھا کہ جرمنی میں پاکستانی نہ ہونے کے برابر تھے، لوگوں سے ملاقات کُربل سینما پر ہو جاتی تھی جہاں ہر اتوار کو فلم دیکھنے کو ملتی تھی پھر رفتہ رفتہ فیملیز آنی شروع ہوئیں اور اب تو جرمنی کے ہر شہر میں پاکستانی کمیونٹی مل جلتی ہے۔ نوجوان نے گٹار پر میوزک پیش کیا، سائمہ صدیقی نے خطاب کیا، سائمو صدیقی اور ان کی ٹیم نے بچوں کے لئے میوزک چیئر کے کھیل کھیل کا اہتمام کیا ہوا تھا، بچوں کے آگے کھلونے رکھے گئے میوزک کے ساتھ دائرے کی شکل میں چلتے چلتے میوزک بند ہونے پر کھلونے اُٹھائے جاتے تھے جس کو بچوں نے خوب انجوائے کیارضوانہ صدیقی نے جذبہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ ،پاکستان جرمن پریس کلب اور پاکستان اوورسیز الائنس کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ہم اس طرح کمیونٹی پروگرام کرواتے رہیں گے۔دیسی میڈیا کی ہورسٹ کا کہنا تھا کہ باجی رضوانہ کمیونٹی کو اکٹھا کر کے بہت بڑا کارنامہ سرانجام دے رہی ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی باجی رضوانہ اور ان کی ٹیم ایسے ایونٹس کا اہتمام کرتی رہیں گیں۔پاکستان اوورسیز الائنس یورپ کے صدرچوہدری اعجاز حسین پیارا نے جذبہ نیوز اور دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں باجی رضوانہ صدیقی ، سائمہ صدیقی اور ان کی ٹیم کو کامیاب پروگرام پر مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر ایک خوبصورت عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ہے،اس بات کی زیادہ خوشی تھی کہ انہوں نے فملیز کو اکٹھا (مدحو) کیا ہے جبکہ ان کے ساتھ آئے بچوں کے لئے تفریحی پروگرام بھی ترتیب دیا جس میں بچوں کو تحفوں سے نوازہ گیا۔دیار غیر میں مل بیٹھنے کو موقع بہت بڑی غنیمت ہے، فیملیز نے بہت انجوائے کیا اور امید رکھتا ہوں کہ رضوانہ صدیقی اور سائمہ صدیقی مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں گیں۔ محمد ارہم نے عید میارک سنایا پروگرام کے اختتام پر سب نے مل بیٹھ کر پاکستانی کھانے کھائے جس میں شاید کوئی ہی آئٹم ہو جو کہ موجود نہیں تھا (یعنی کھانے میں کسی قسم کی کمی نہیں تھی۔ون ڈش ہونے کے باوجود کھانا بہت زیادہ تھا۔ عاطف رضاء ڈار کی طرف سے اسپیشلی لاہوری چنے اور قورمہ دیا گیا۔

، الینہ، زویہ اور ہُدا نے ترتیب سے حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ اور اسمائیل کا قصّہ سنا کر کمیونٹی سے داد حاصل کی

فاطمہ تصور نے بڑے ہی پیارے انداز میں ٭حضرت ابراہیم، حضرت حاجرہ اور حضرت اسمائیل کی ولادت پر بیان فرمایا۔

Muneeb

Mr. Durrani

محمد ارہم نے عید میارک سنایا

چوہدری اعجاز حسین پیارا اور تصور حسین

باجی رضوانہ صدیقی اور ان کی پوری ٹیم

Mrs.Mohsin, Mrs.Khan, Mrs Sajid, Mra Khan, Mrs. Durrani, Frau Khaula Basit, Mrs Rizwana, Saima and Sarwat

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں