0

۔،۔ دنیا میں پاکستان پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر (چونتیس 34) ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دنیا میں پاکستان پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر (چونتیس 34) ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭ہینلے پاسپورٹ انڈیکس گذشتہ انیس سالوں سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹو کا سراغ لگا رہا ہے۔اس فہرست میں پاسپورٹ کی درجہ بندی اس لحاظ سے کی جاتی ہے کہ وہ کتنے ممالک ہولڈر کو بغیر ویزا کے جانے کی اجازت دیتے ہیں۔دنیا میں پاکستان پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر (چونتیس 34) ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جولائی سے دسمبر 2024 کے لئے جاری کی گئی فہرست میں ایشیائی ملک سنگاپور کے پاسپورٹ کو طاقتور ترین قرار دیا گیا ہے، سنگا پور کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد (195) ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ فرانس۔ جرمنی۔ اٹلی۔ جاپان اور اسپین کے پاسپورٹ پر (194) ممالک میں وقزا فری رسائی حاصل ہو جاتی ہے۔ تیسرے نمبر پر۔آسٹریا، جنوبی کوریا، فن لینڈ، آئر لینڈ، لکسمبرگ، سویڈن اور نیدر لینڈ کے پاسپورٹ پر(193) ممالک میں فری داخل ہو سکتے ہیں، بلجیئم اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہیں اس کے پاسپورٹ پر (192) ممالک میں ویزہ فری انٹری مل سکتی ہے۔ ناروے، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔ اس طرح دنیا میں پاکستان پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ پر (چونتیس 34) ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔پاکستان سے نیچے۔ عراق، شام اور افغانستان آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں