امریکی ریاست آرکنساس میں ٭کمیڈن٭میں ہتھیارساز فیکٹری جنرل ڈائنامکس زور دھماکوں سے لرز اُٹھی۔ نذر حسین۔،۔
٭ہتھیار ساز کمپنی ٭جنرل ڈائنا مکس ٭بدھ کی صبح زور دار دھماکوں سے لرز اُٹھی، یہ کمپنی جنگی سازو سامان کی تیاری اور ٹیکٹیکل سسٹم پر مشتل تھی،دھاکوں سے اس می تنصیبات بری طرح متاثر ہوئیں، پراسرار دھماکوں کے نتیجہ میں دو افراد زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آرکنساس/کمیڈن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو دھماکے بدھ کے روز صبح سنائے دیئے گئے یہ پراسرار دھماکے اتنے خطرناک تھے کہ کمیڈن کا پورا علاقہ دھماکوں سے لرز اُٹھا، سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز کلپ میں دیکھا جا سکتا تھا کہ فیکٹری میں جگہ جگہ شعلے بھڑک رہے تھے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہا تھا، ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے یکے بعد دیگرے ہو رہے تھے۔ کمپنی نے اس واقعہ کے حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جس کے مطابق بدھ کی صبح تقریباََ (08:15) بجے آرکنساس کے شہر کمیڈن میں ٭جنرل ڈائنا مکس ایمونیشن اینڈ ٹکٹیکل سسٹمز پلانٹ میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک لاش لاپتہ ہے۔ یہ فیکٹری (880,000) مربع فٹ پر قائم ہے۔