0

۔،۔ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر فرینکفرٹ میں پولیس نے بدتمیز شخص کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر فرینکفرٹ میں پولیس نے بدتمیز شخص کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭بدھ کے روز فرینکفرٹ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر میں (اٹھائیس سالہ (بد تمیز۔پسماندہ) شخص کو گرفتار کیا، بڑی دیر تک بغیر کسی مقصد کے اسٹور میں گھومنے والا شخص ہنگامہ چاہتا تھا بالآخر ایک (78 سالہ) بوڑھے سے جا ٹکرایا، خالی بوتلوں کی رسید چھین لی،ایک اور شخص سے لائٹر مانگا واپس نہ کیا،کچھ ہی دیر میں گشتی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز فرینکفرٹ نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ سینٹر میں (اٹھائیس سالہ (بد تمیز۔پسماندہ) شخص کو گرفتار کیا، بڑی دیر تک بغیر کسی مقصد کے اسٹور میں گھومنے والا شخص ہنگامہ چاہتا تھا بالآخر ایک (78 سالہ) بوڑھے سے جا ٹکرایا، خالی بوتلوں کی رسید چھین لی،ایک اور شخص سے لائٹر مانگا واپس نہ کیا،کچھ ہی دیر میں گشتی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، اس سے پہلے دست و گریبان ہونے والے اٹھائیس سالہ شخص نے پچپن سالہ شخص سے جھگڑا شروع کیا پولیس نے مداخلت کر کے انہیں چھڑایا، پچپن سالہ ظخص کو طبی امداد دی گئی، جبکہ پولیس افسران کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص نے پولیس کی گاڑی میں سوار ہونے سے پہلے پولیس آفیسر کو سر سے ٹکر مارنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا، چلتی گاڑی میں پولیس افسر کو لاتوں سے مارنے کی کوشش کی اور بد زبانی کرتا رہا جبکہ پولیس آفیسرز نے بد تمیز شخص کو با حفاظت پولیس ہیڈ کوارٹر کے حوالات میں قید کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں