0

۔،۔ موریطانیہ کے مطابق کوسٹ گارڈ نے (89) تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ موریطانیہ کے مطابق کوسٹ گارڈ نے (89) تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں۔ نذر حسین۔،۔

٭یورپ کی طرف رواں دواں ایک کشتی جس میں (170 افراد) سوار تھے، نامعلوم وجوعات کی بنا پر الٹ گئی، کشتی الٹنے سے کم از کم (89) تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ پانچ سالہ بچی سمیت نُو افراد کو بچا لیا گیا، بحیرہ روم میں حکام کی بڑھتی ہوئی چوکسی کی وجہ سے بحو اوقیانوس کا خطرناک راستہ مقبول ہو رہا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/موریطانیہ/سینیگال/گیمبیا۔ موریطانیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو بتایاکہ کوسٹ گارڈ نے (89) تارکین وطن کی لاشیں برآمد کیں جو ایک کشتی پر یورپ جا رہے تھے، کشتی میں کم از کم (170 افراد) سوار تھے، نامعلوم وجوعات کی بنا پر الٹ گئی، کشتی الٹنے سے کم از کم (89) تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ پانچ سالہ بچی سمیت نُو افراد کو بچا لیا گیا، بحیرہ روم میں حکام کی بڑھتی ہوئی چوکسی کی وجہ سے بحو اوقیانوس کا خطرناک راستہ مقبول ہو رہا ہے، اسی ہفتہ کے شروع میں موریطانیہ کے ساحل پر کشتی الٹنے سے یورپ جانے والے تقریباََ (نوے) تارکین وطن ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق کیزی جزائر کے ایل ہیرو میں لاریسٹنگا کی بندر گاہ پر ایک کشتی (اکتالیس) اراد کے ساتھ پہنچی، اس کے کچھ مکینوں نے بظاہر کمزور بتایا ہے کہ وہ دس دن سے سمندر میں تھے۔ واضح رہے بحر اوقیانوس کا راستہ خصوصی طور پر خطرناک لہروں کی وجہ سے بہت خطرناک ہے جبکہ تارکین وطن پینے کے پانی کے بغیر اوور لوڈ، اکثر غیر محفوظ کشتیوں میں سفر کرتے ہیں۔ ہسپانوی حکومت کے مطابق 2023 میں اسپین کے کینزی جزائر پر اترنے والے تارکین وطن کی تعداد ایک سال میں دگنی سے بھی زیادہ بڑھ کر 39,910 تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں