0

۔،۔ انڈین نثراد کو سنگاپور میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں (تیرہ سال اور چار ہفتوں) کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ انڈین نثراد کو سنگاپور میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں (تیرہ سال اور چار ہفتوں) کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی۔ نذر حسین۔،۔

٭بیتالیس سالہ ہندوستانی کو سنگاپور میں گھر سے بھاگی سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں (تیرہ سال اور چار ہفتوں) کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی، ملزم کی شناخت راج کمار بالا کے طور پر ہوئی ہے جو لٹل انڈیا ڈسٹرکٹ کے ڈنلوپ اسٹریٹ میں ایک بار پر کام کرتا تھا۔ راج کمار بالا کو جرم کے ارتکاب پر(نُو) کوڑے بھی لگائے گئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/بھارت/سنگاپور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نثراد بیتالیس سالہ راج کمار بالا جو بار کا مالک تھا کو گھر سے بھاگی سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں (تیرہ سال اور چار ہفتوں) کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی،، مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راج کمار بالا نے اپنی بار میں ایسی کئی لڑکیوں کو ملازمت دے رکھی تھی جو گھر سے بھاگ کر گرلز ہاسٹل میں رہتی تھیں۔ متاثرہ لڑکی نے اپنی دوست کو بتایا کہ جب وہ بہت زیادہ نشے میں تھی تو بار کے مالک راج کمار بالا نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ راج کمار کو زیادتی اور چلڈرن اینں ینگ پرسنز ایکٹ کے تحت گھر سے بھاگنے والی لڑکیوں کو پناہ دینے کے الزام میں مجموعی طور پر (تیرہ سال اور چار ہفتوں) کے لئے جیل کی سزا سنا دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں