۔،۔ جنوبی افریقہ میں حادثہ کی بنا پر بارہ بچے اور ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ سات زخمی ہو گئے۔ نذر حسین۔،۔
٭جنوبی افریقہ میں بدھ کے روز اسکول کے بارہ بچے اور ان کا ڈرائیور اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی منی بس صوبہ گوٹینگ میں سڑک پر الٹنے سے آگ لگ گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/جنوبی افریقہ/جو ہانسبرگ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب نامعلوم وجوعات کی بنا پر ایک ٹرک نے پیچھے سے اسکول کے بچوں کی منی کو ٹکر ماری جس کی بنا پر بس الٹ گئی اور اسی دوران آگ کے شعلوں نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ حادثہ موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے ایک دن بعد پیش آیا۔ ملک کے اقتصادی مرکز جوہانسبرگ کے مغرب میں واقع میرا فونگ قصبے میں پیش آنے والے اس حادثہ میں سات دیگر بچے زخمی ہو گئے۔ گوٹینگ محکمہ تعلیم کے ترجمان اسٹیو میبونا نے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں سے (گیارہ) بچوں نے راک لینڈ ز پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی جبکہ بارہواں بچہ کارلٹن ویل میں لیئر سکول بلیو وروئٹسگ گیا تھا۔ جنوبی افریقہ میں ہزاروں بچے اسکولوں میں آنے جانے کے لئے نجی منی بسوں پر انحصار کرتے ہیں بشمول بسیں اور ٹیکسیاں۔