۔،۔ جعلی نرس نے (پچاسی 85سالہ) خاتون کو (بیس20 منٹ) کے اندر تیس ہزار یورو اور زیور سے محروم کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭چالبازوں کے ایک گرو ہ نے (نئی نگہداشت کرنے والی نرس کا روپ) دھار کر خاتون کا (تیس30,000 ہزار یوروز کے زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب٭ پولیس کو گواہوں کی تلاش٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ /ایکن ہائیم۔ مقامی پولیس کے مطابق فرینکفرٹ کی ایک (پچاسی 85سالہ) کی رقم اور زیور چھیننے کے لئے چالبازوں کا ایک نیا اسکینڈل سامنے آ گیا، رپورٹ کے مطابق نامعلوم خاتون (نئی نگہداشت کرنے والی نرس) کا روپ دھار کر فرینکفرٹ ایکن ہائیم میں (گنڈیلینڈGundelandstraße اسٹریٹ)پر متاثرہ خاتون کے اپارٹمنٹ میں پہنچ کر اپنا تعارف کروایا کہ وہ اس کی نگہداشت کے لئے نئی نرس ہے، تقریباََ (بیس 20 منٹ) تک (پچاسی 85سالہ) مریض خاتو ن کی تقریباََ دیکھ بھال کرنے کے بعد جعلی نرس نے اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، جب متاثرہ خاتون اپنے سونے والے کمرے(بیڈ روم) میں واپس آئی تو اس نے اپنے تمام زیورات جن کی کل مالیت (تیس30,000 ہزار یوروز) تھی کے ڈبے اس کے بستر پر بکھرے پڑے تھے جبکہ کچھ نقد رقم بھی تھی غائب تھی۔ پولیس چالبازوں کی تال ش میں ہے پولیس کے مطابق جعلی نرس کی عمر (چالیس سال،جنوب مشرقی یورپی شکل، 155۔سے 160 سینٹی میٹر قد، پونی ٹیل میں بندھے ہوئے سیدھے لمبے سیاہ بال،خاکستری ٹی شرٹ،خاکستری پتلون اور خاکستری جوتے ہی پہنے ہوئے تھی۔پولیس نے خصوصی طور پر ادھیڑ عمر کے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر۔
٭کوئی ایسا شخص جس کو آپ نے کبھی نہ دیکھا ہو اور نرس ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے دروازے پر ظاہر ہو تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے۔
٭دروازہ مت کھولیں
٭نرسنگ سروس سے رابطہ کریں
٭اگر شک ہو توہمیشہ پولیس کو کال کریں