0

۔،۔ پاکستان میں کمیونٹی پر مبنی سروے کے مطابق غیر یقینی صورتحال اور احتیاطی تدابیر۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ پاکستان میں کمیونٹی پر مبنی سروے کے مطابق غیر یقینی صورتحال اور احتیاطی تدابیر۔ نذر حسین۔،۔

٭لاہور میں موجود بیس ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹ کی موجودگی ڈینگی کی افزائش کے لئے مثالی ماحول مہیا کرے گی، ہاٹ سپاٹ کی وجہ سے ڈینگی لاروے کی افزائش میں خطرناک حد تک اضلفہ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لالہور۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور میں موجود بیس ہزار سے زائد ہاٹ سپاٹ کی موجودگی ڈینگی کی افزائش کے لئے مثالی ماحول مہیا کرے گی، ہاٹ سپاٹ کی وجہ سے ڈینگی لاروے کی افزائش میں خطرناک حد تک اضلفہ کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن کے دوران ہی ڈینگی مریضوں کے اسپتالوں میں آنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔لاہور میں غیر یقینی صورتحال، ڈینگی کا خوف اور احتیاطی تدابیر پر عمل شروع ہو چکا ہے۔ صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے حکام نے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے ایک ہزار چوالیس بیڈر بھی مختص کر دیئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور کی ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈینگی لاروے کی تلفی کے لئے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں جس سے ہمیں یقین ہے کہ ہم ڈینگی پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ بارشوں کی وجہ سے ڈینگی کے پھیلاوُ میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے، ایسے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے سدِ باب کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں