0

۔،۔ آپریشن کی رقم بجلی کے بل پر خرچ ہونے پر دلبرداشتہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ آپریشن کی رقم بجلی کے بل پر خرچ ہونے پر دلبرداشتہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭دلبرداشتہ خانون نے ہرنیہ کے آپریشن کے لئے رقم جمع کی تھی اچانک بجلی کا بل ادا کرنے پر دلبرداشتہ خاتون نے نہر میں چھلانگ لگا دی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گجرانوالہ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقع گجرانوالہ میں پیش آیا جبکہ رپورٹ کے مطابق مکی روڈ پر پیش آنے والے واقع کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کی بیٹی ووالدہ کو بچانے کی کوشش کر رہی تھی جبکہ والدہ نہر میں کود گئیں، ریسیکو حکام کے بیان کے مطابق خاتون کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہے جبکہ خاتون کے ڈوبنے کے بعد ابھی تک لاپتہ ہے، تلاش کا آپریشن جاری ہے۔ خاتون کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہم نے والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کے لئے رقم اکٹھی کر رکھی تھی کہ ہمیں بجلی کا بل جس کی رقم (دس ہزار روپے) تھی ادا کرنا پڑ گیا جب جمع رقم سے بل ادا کیا گیا تو والدہ دل برداشتہ ہو گئیں اور اچانک پاس بہنے والی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں