۔،۔ سفیر پاکستان عزت ماآب ثقلین سیدہ نے ہاگن میں اسپاک ٭٭کا دورہ کیا۔ نذر حسین۔،۔
٭ اسپاک سپیئر پارٹ فیکٹری کی بنیاد مظہر اقبال دیونہ نے آج سے ستائیس سال پہلے رکھی تھی آج و ہ بے شمار کمپنیوں کو سپیر پارٹس کی ڈیلوری کر رہے ہیں حتکہ کے مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو بھی ان سے چھوٹے پلاسٹک سپیئر پارٹس خریدتے ہیں ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ہاگن۔ سفیر پاکستان عزت ماآب ثقلین سیدہ نے ہاگن میں اسپاک ٭٭ فیکٹری کا دورہ کیا، ان کے آنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا،ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے انہوں نے دیکھا کہ فیکٹری میں لگی مشینیں آٹومیٹک کام کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف پلاسٹک جبکہ وہ میٹل کے پرزے بھی بناتے ہیں، ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستانی بزنس مینوں کے پاس جرمن بھی کام کرتے ہیں،مظہر اقبال دیونہ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پر جرمن فیکٹریوں کی طرح لڑکوں کو (آوسبلڈونگ۔تعلیم اور ٹریننگ) بھی دیتے ہیں، مظہر اقبال دیونہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ستائیس سال قبل فیکٹری کی بنیاد رکھی تھی جبکہ انہوں نے اپنی جگہ خرید کر فیکٹری کی تعمیر کی، اس وقت مرسیڈیز اور بی ایم ڈبلیو بھی ان سے سپیئر پارٹس خریدتے ہیں۔ لیکا ٹیک گروپ ان سے لاکھوں کا کاروبار کر رہے ہیں، انہوں نے اپنے علاقہ میں ایک نام پیدا کیا ہوا ہے ان کے صاجزادے ماجد اقبال دیونہ سیاسی پارٹی کے ممبر اور علاقہ کے کونسلر بھی ہیں۔جرمن سابقہ میئر کا کہنا تھا کہ ہمیں اقبال فیملی پر فخر ہے کہ ان کے پاس تیس افراد کے لگ بھگ لوگ کام کرتے ہیں،وہ باقاعدہ طور پر جرمن گورنمنٹ کو ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔ فیکٹری کے دورے کے درمیان مظہر اقبال دیونہ نے میڈم سفیر پاکستان کو پروڈکشن اور مشینری کے متعلق بریفنگ دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ جرمن بزنس پرسن ہمارے ساتھ مل کر پاکستان میں انویسٹمنٹ کریں۔ دورے کے درمیان میڈیا کی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی جس میں خصوصی طور پر شاہد امیر گورائیا۔ چوہدری اعجاز حسین پیارا، مہر عمران، ڈپٹی ہیڈ آف مشن ماجد خان، سید حیدر اور نذر حسین نے شرکت کی۔