۔،۔ بیرون ملک کرنسی اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلکرنے کے الزام میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی بھی منظوری دے دی گئی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاہور۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر پیش آیا،مقامی کسٹم حکام کے مطابق فلائٹ اٹینڈنٹ کو جمعّہ کے روز اس وقت حراست میں لیا گیا جب جسم کی تلاشی کے دوران اس کی جرابوں سے بڑی مقدار میں سعودی ریال برآمد ہوئے۔ کیبن کریو ممبر کا کرنسی نوٹ نکالتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائل ہوا، بعد میں فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیجس کا حوالہ صرف اس کے ابتدائی نام (اے۔کیو) نے دیا، شکایت کے مطابق دہاڑی کا رہائشی ملزمہ لاہور سے دبئی جا رہی تھی کہ شک کی بنا پر کسٹم حکام نے اسے ایئر پورٹ پر روک کر تلاشی لی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹکے کسٹم کے ڈپٹی کلکٹر راجہ بلال نسیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تلاشی کے دوران ملزمہ سے (ایک لاکھ چالیس ہزار سعودی ریال(جو کہ تقریباََ 10.4 ملین پاکستانی روپے) بنتے ہیں برآمد کئے گئے۔اطلاع کے مطابق کسٹم حکام کو مرنسی اسمگل کرنے کی ممکنہ کوشش کی انٹیلی جنس اطلاععات موصول ہوئی تھیں۔ مشتبہ فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف(کسٹم ایکٹ 1969 کی دفعہ 139) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مسافر یا عملہ کا رکن ٭کرنسی۔ سونا۔ قیمتی دھاتیں یا پتھر) کو کسٹم سے بچنے کے لئے سامان یا کسی اور طریقہ سے چھپا کر لے جانے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اسمگلنگ کے جرم کا الزام عائد کیا جائے گا۔