۔،۔تینتیس سالہ شخص نے چھیتالیس سالہ زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے ایشرز ہائیمر اسٹریٹ پر زخمی پڑے چھیتالیس سالہ شخص کو تینتیس سالہ نوجوان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص نے ایک بے گھر افراد کو شدید زخمی کرنے کے بعد ایشرز ہائیمر لینڈ اسٹریٹ پر زخمی حالت میں پھینک دیا، ایک تینتیس سالہ شخص نے زخمی کو دیکھتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی پھر ایمرجنسی نمبر پر کال کے بعد ایمبولنس کو بلایا، امدادی کارکنوں کے مطابق زخمی ہونے والا شخص بے گھر تھا اسے کس نے زخمی کیا کیوں کیا مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔