۔،۔ جمعّہ کی رات کو شمالی ہیسن میں شدید طوفانی بارش نے تہس نہس کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعّہ کی رات کو جرمنی کے شہر کاسل میں طوفانی بارش نے ڈرامائی انداز میں بعض علاقوں کو کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا، ریسیکو ٹیموں کو ہنگامی خدمات کے لئے کشتیوں کا استعمال کرنا پڑا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شمالی ہیسن۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق امسال بارشوں کی وجہ سے جرمنی میں ایک اسکوائر میٹر کے اندر (ایک ہزار سات سو لیٹر) بارش ہو چکی ہے۔ بارشوں کی وجہ سے بعض علاقوں میں لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، طوفانی بارشوں کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان اُٹھانا پڑا، ڈسٹرک ہوف گائیس ماسٹر کلینک میں نقصان کی وجہ سے کئی آپریشن معطل کرنا پڑے۔جمعّہ کی رات کو شدید بارش کے ساتھ آنے والا طوفان خاص طور پر کاسل کے شمالی علاقہ سے ٹکرایا، ٹرینڈل برگ۔ ہوف گائیسمار، باد ویزر تھال، کارلہافن اور رائن ہارڈس ہاگن کی گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا تھا لوگوں کے گھروں کے تہہ خانے پانی سے بھر چکے تھے، گوداموں تہہ خانوں میں پڑی تمام چیزیں ضائع ہو گئیں۔ ریسیکو کی رپورٹ کے مطابق چند گلیوں میں پانی (دو میٹر سے بھی اونچا ہو چکا تھا جس کی وجہ سے ریسیکیو ٹیموں کو گھروں میں پھنے لوگوں کو بچانے کے لئے کشتیوں کا استعمال کرنا پڑا۔ مقامی پولیس اور یسیکیو کے مطابق (چھ سو پچاس) مرد و خواتین ڈیوٹی پر تھے ہنگامی خدمات یقینی طور پر ہفتہ کو بھی جاری رہیں گے۔ واضع رہے جرمنی کے چھوٹے سے چھوٹے شہر اور قصبے میں سیورج سسٹم موجود ہے اور تو اور سڑکوں پر آنے والی پانی کی سیورج کا انتظام باقاعدہ طور پر رکھا جاتا ہے۔