۔،۔ جرمنی میں مہنگائی میں حال ہی میں حیرت انگیز طور پر ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭جرمنی میں مہنگائی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے، قیمتوں میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں تھوڑا سا دوبارہ اضافہ ہوا ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے سروے میں ماہرین اقتصادیات نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ افراط زر کی شرح (دو پوائنٹ دو فیصد) رہے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین کی قیمتوں میں پچھلے مہینے کے مقافلے میں تھوڑا سا دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔ جون میں افراط زر پچھلے سال کے اس مہینے میں سطح سے (دو پوائنٹ دو فیصد) زیادہ تھی، مئی میں (دو پوائنٹ چار فیصد) کے بعد مئی میں مونگائی کی شرح مارچ اور اپریل میں (دو پوائنٹ دو فیصد) تک پہنچنے کے بعد اس سال پہلی بار بڑھی جو تقریباََتین سال کی کم ترین سطح ہے۔ بنیادی افراط زر، جس میں خوراک اور توانائی کی غیر مستحکم پیمتیں شامل ہیں، جولائی میں (دو پوائنٹ نُو فیصد) تھی، جو یورپین مرکزی بینک کے افراط زر کے ہدف سے کافی زیادہ تھی۔