0

۔،۔ گالوس کے علاقہ میں ویڈیو پروٹیکشن سسٹم کی مدد سے منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ گالوس کے علاقہ میں ویڈیو پروٹیکشن سسٹم کی مدد سے منشیات ڈیلر گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭تفتیش کاروں نے ڈیلر کے کمرے کی تلاشی کے دوران۔ (920g گرام چرس۔ 90g کوکین 1550 Euro یورو)نقد اور مختلف موبائل فون صبط کر لئے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق یکم اگست کی شام کو پولیس افسران نے ایک ستائیس سالہ نوجوان کو گرفتار کیا، تقریباََ رات کے دس بجے ویڈیو پروٹیکشن سسٹممیں دیکھنے کے بعد پولیس ایک دم حرکت میں آ گئی، کھوج پولیس اہلکاروں کو فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈوسلڈورف اسٹریٹ پر موجود ایک ہوٹل پہنچ گئی، پولیس افسران نے ستائیس سالہ نوجوان کو ہوٹل سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔ تفتیش کاروں نے مشتبہ شخص اور کمرے کی تلاشی لی اور تقریباََ (920g گرام چرس۔ 90g کوکین 1550 Euro یورو)نقد اور مختلف موبائل فون صبط کر لئے، منشیات فروختکو حراستی سیل میں لے جایا گیا تا کہ اسے جج کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں