۔،۔ اکیس سالہ لڑکی نے جنسی ہراسانی کرنے والے مجرم کو گرفتار کروا دیا۔نذر حسین۔،۔
٭فرینکفرٹ کے شمال میں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے فرینکفرٹ (نورڈاینڈ) میں متعدد خواتین کو ہراساں کیا بالآخر اکیس سالہ لڑکی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کا پیچھا کیا اور پولیس کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اوبرویگ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کئی شکایات موصول ہونے کے بعد بالآخر ایک اکیس سالہ لڑکی نے مجرم کو گرفتار کروانے میں پولیس کی مدد کی، عموماََ شام کو آٹھ بجے کے بعد اٹھائیس سالہ نوجوان۔ اوبرویگ۔ویبر اسٹریٹ اور ویلینڈ اسٹریٹ پر گھومتا رہتا تھا اس دوران بظاہر خواتین کا تعاقب اور تہذیب سے گری باتیں کرتا رہتا تھا۔اس دوران کئی بار خواتین کو چھونے کی کوشش بھی کرتا تھا اور بھاگ جاتا تھاو آخری کیس میں اس نے ایک اکیس سالہ لڑکی کو چھیڑنے کی کوشش کی منع کرنے پر لڑکی کو ہاتھ کی درمیانی انگلی دکھائی، یہ دیکھتے ہوئے نوجوان لڑکی نے پولیس کو اطلاع کرنے پر مجرم کا تعاقب کیا، پولیس نے بڑی مہارت سے مجرم کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ درمیانی انگلی دکھانے پر تین ہزار یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ اگر آپ ٹریفک کے دوران کسی دوسرے کو درمیانی انگلی دکھاتے ہیں تو عدالت جرمانہ یا ایک سال تک قید کی سزا بھی دے سکتی ہے۔جرمانہ کی رپم چار ہزار یورو بھی ہو سکتی ہے۔ یہ اشارہ ہماری پانچ ٹریفک توہینوں میں سے ایک سب سے بڑا اور مہنگا ہے۔