0

۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14اگست 2024 کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14اگست 2024 کو پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ نذر حسین۔،۔

٭وطن سے مہر و وفا، جسم و جاں کا رشتہ ہے ٭وطن ہے اغ تو پھر باغباں کا رشتہ ہے٭

ارضِ پاک وطن پاکستان یہ میرا اور آپ کا پاکستان ہے جشن آزادی اسی شان و شوکت سے جیسا کہ ہر سال قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں منایا جاتا ہے منائیں گے پرچم کشائی ہو گی۔یہ میرا یا کسی ایسوسی ایشن یا سیاسی پارٹی یا کسی ایک پاکستانی کا پروگرام نہیں ہے، یہ آپ کا اور جرمنی میں بسنے والی کمیونٹی کا پروگرام ہے۔اس جذبہ و جوش سے شرکت کریں کہ مقامی کمیونٹی کو پتہ چلے کہ یہ قوم ایک زندہ قوم ہے، زندہ قومیں اپنے ملک کے یادگار دنوں (قومی دنوں) کو ایسے ہی جوش جذبہ سے مناتے ہیں

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ روشنیوں کے شہر اور یورپین مین ہیٹن فرینکفرٹ میں 14 اگست2024 بروز بدھ جشن آزادی پاکستان ہمیشہ کی طرح جوش و جذبہ سے منایا جائے گا،اسی شان و شوکت سے جیسا کہ ہر سال قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں منایا جاتا ہے منائیں گے پرچم کشائی ہو گی۔یہ میرا یا کسی ایسوسی ایشن یا سیاسی پارٹی یا کسی ایک پاکستانی کا پروگرام نہیں ہے، یہ آپ کا اور جرمنی میں بسنے والی کمیونٹی کا پروگرام ہے۔اس جذبہ و جوش سے شرکت کریں کہ مقامی کمیونٹی کو پتہ چلے کہ یہ قوم ایک زندہ قوم ہے، زندہ قومیں اپنے ملک کے یادگار دنوں (قومی دنوں) کو ایسے ہی جوش جذبہ سے مناتے ہیں جس طرح ہم منانے جا رہے ہیں آپ خود بھی تشریف لائیں دوست و احباب کو بھی بتائیں ساتھ لائیں گرمی کی چھٹیاں ہونے کے ناتے اپنے پیارے پیارے بچوں کو بھی ساتھ لائیں تا کہ انہیں بھی اس دن کی قدر و قیمت کا اندازہ ہو، آپ کا انتظار رہے آئیں اور مل کر قونصل جنرل آف پاکستان زاہد حسین، ہیڈ آف چانسلری شفاعت کلیم خٹک اور قونصلیٹ کے عملے کے ساتھ اور اس دن کو جرمنی فرینکفرٹ کا یادگار دن بنا دیں تا کہ لوکل اتھارٹی اور لوکل اداروں اور جرمنی میں بسنے والی قوموں کو پتہ چلے کہ پاکستانی زندہ دل قوم ہے۔یہ اپنی جشن آزادی کو مناتے ہیں،ملک پاکستان سے کوسوں میل دور رہتے ہوئے بھی اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اسی لئے قومی دنوں کو مل کر مناتے ہیں۔پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا کے خوبصورت ترین جھنڈوں میں شمار ہوتا ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے۔اسی پرچم کی پرچم کشائی آپ کی موجودگی میں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں