۔،۔ ہائی وے پانچ پر اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی،ڈرائیور نے بروقت گاڑی چھوڑ دی۔ نذر حسین۔،۔
٭ہائی وے 5 پر نارتھ ویسٹ ہائی وے جنکشن پر سوئٹزرلینڈ کی سمت جانے والی گاڑی کے انجن میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ڈرائیور نے بر وقت گاڑی چھڑ دی،کچھ ہی دیر بعد فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارتھ ویسٹ ہائی وے جنکشن۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات تقریباََ 21:35 بجے 63 سالہ شخص کو ہائی وے پر گاڑی کے انجن میں آگ بھڑکنے سے آگاہ کیا، وہ ایک رسائی لین پر رکا اور فوراََ گاڑی سے نکل گیا، فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پر فوری طور پر قابو آا لیا گیا جبکہ نقصان ہزاروں کا ہو گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق شاید گاڑی میں کوئی ٹیکنیکل خرابی تھی، ہائی وے رات تقریباََ ایک بجے تک بند رہی۔