۔،۔پاکستانی خاتون نے پاکستان کو بدنام کرنے کا ڈرامہ (غیر ملکی) بن کر کیا۔ نذر حسین۔،۔
٭دو روز قبل اسلام آباد میں ہاتھ پاوُں بندھی ملنے والی خاتون کے زیادتی اور غیر ملکی ہونے کی تحقیقات مکمل ہو گئی۔خاتون غیر ملکی نہیں جبکہ پاکستانی ہے جس کا نام ٭فروا کیانی٭ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسلام آباد/آبپارہ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر (جی چھ) میں ایک غیر ملکی خاتون بر آمد کی گئی اور خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے،مقامی پولیس نے غیر ملکی خاتون کی شناخت اور قومیت کا تعین کرنے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے سفارتخانہ بلجیئم سے بھی رابطہ کیا جس میں نہیں ناکامی ہوئی بلجیئم سارتخانہ کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہیں، پولیس نے نیدر لینڈ کے مشن سے رابطہ کیا جبکہ وہاں سے بھی کوئی معقول معلومات وصول نہ ہو سکیں، بالآخر پولیس سراخ لگاتے ہوئے سیکٹر (جی سات) ایک رہائش گاہ تک پہنچی جہاں وہ خاتون رہتی تھی، تاہم وہاں سے بھی پولیس کو ناکامی ہو گئی اسی تگ و دو میں دو دن گزر گئے ، اسپتال میں خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ نادرہ نے (فیشیل ریکو گنیشن۔چہرے کی پہچان) کے ذریعہ فراڈی خاتون کا سراغ لگا لیا جو پاکستانی شہری ہے۔ یہ پاکستان کے خلاف اور بدنام کرنے کے لئے ڈرامہ رچایا گیا تھا۔