۔،۔ نقاب پوش شخص نے فٹ بال کی گروانڈ میں داخل ہو کر گیارہ سالہ لڑکے کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ نذر حسین۔،۔
٭اتوار کی صبح میٹیو نامی لڑکا اسکول کی گراونڈ پر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک ایک نقاب پوش گراونڈ میں اترا اور گیارہ سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کر دیا،بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گیارہ سالہ میٹیو چل بسا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/موسیجن۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو المناک واقع اسپین کے شہر موسیجن میں پیش آیا، پولیس رپورٹ کے مطابق تقریباََ (دس بجے 10:00) صبح کھیلوں کے مرکز (اینجل ٹارڈیو) میں پیش آیا، مقامی پولیس کے مطابق اچانک ایک نقاب پوش گراونڈ میں اترا اور میٹیو نامی لڑکے پر چاقو سے حملہ کر دیا، لڑکے کو فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق بچے کے جسم پر دس کے قریب زخم تھے۔ صرف یہ ہی نہیں اس نے دوسرے بچوں پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن بچے اپنی جان بچا کر بھاگ گئیے تھے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گبا، رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر مشتبہ شخص کی تلاش کے لئے ایک درجن گشتی دستے تعینات کئے گئے جنہیں زیر آب یونٹ اور فضائی نگرانی کی مدد حاصل تھی۔ تقریباََ (پانچ ہزار) کی آبادی والے شہر موسیجن نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔