0

۔،۔ دوسرا۔یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطی پہنچ گیا۔نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ دوسرا۔یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطی پہنچ گیا۔نذر حسین۔،۔

٭ دوسرا۔یو ایس ایس ابراہم لنکن طیارہ بردار بحری جہازاور اس کے ساتھ آنے والے تباہ کن جہاز مشرق وسطی پہنچ گئے ہیں، امریکی فوج نے بدھ کو کہا تھا کہ۔ملک کے وزیر دفاع کی جانب سے اسٹرائیک گروپ کو اپنی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/ایران/القدس/لبنان/اسرائیل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی آمد کے بعد عارضی طور پر مشرق وسطی میں منتقل کئے گئے امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد (دو) ہو گئی ہے۔ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری طرف ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکی فوجی کمان (سینٹ کام) نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز ٭یو ایس ایس ابراہم لنکن۔ F-35C اور F/A-18 بلاک 3 لڑاکا(سپر ہارنٹس) طیاروں سے لیس ہے جو اب سینٹ کام کے ذمہ داری کے علاقوں میں داخل ہو چکا ہے۔ ایران نے گذشتہ ماہ تہران میں حماس کے رہنماء اسمائیل ہنیہ کی ہلاکت پر بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا،جس کا الزام اس نے اسرائیل پر عائد کیا تھا، تاہم اسرائیل نے اس قتل کے پیچھے اس کا ہاتھ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، مسٹر آسٹن نے ایک گائیڈڈ میزائل آبدوز کو علاقہ میں تعینات کر نے کا حکم دیا۔ ان میں سے ہر ایک 90 میزائل لے جا سکتا ہے جس میں Tomahawk زمین پر حملہ کرنے والے میزائل اور زیادہ اونچائی والے فضائی دفاعی میزائلوں کا مجموعہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں