0

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن پر قتل کے پیچھے دو کُرد قبیلوں کے درمیان دیرینہ خونریزی ہے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن پر قتل کے پیچھے دو کُرد قبیلوں کے درمیان دیرینہ خونریزی ہے۔ نذر حسین۔،۔

٭یہ سرد خون ترکی میں ایک خاندان کے قتل کا بدلہ تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی شام فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایں شخص ایک مسافر کے پاس پہنچا ہاتھ میں اُٹھائے پستول سے اس کے سر میں گولی ماری۔مقتول کے گرنے کے بعد اور بھی گولیاں سر میں مار کر پستول پھینک کر چلا گیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ترکی۔غیر ملکی ادارے حُریت نے نام لئے بغیر اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ فرینکفرٹ ریلوے اسٹیشن پر قتل کے پیچھے دو کُرد قبیلوں کے درمیان دیرینہ خونریزی۔ دشمنی ہے،یہ سرد خون ترکی میں ایک خاندان کے قتل کا بدلہ تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی شام فرینکفرٹ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ایں شخص ایک مسافر کے پاس پہنچا ہاتھ میں اُٹھائے پستول سے اس کے سر میں گولی ماری۔مقتول کے گرنے کے بعد اور بھی گولیاں سر میں مار کر پستول پھینک کر چلا گیا، مجرم ابھی چند قدم ہی چلا ہو گا کہ گشتی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، قاتل نے بغیر کسی مذاہمت کے گرفتاری پیش کر دی۔جبکہ اس کی کوشش تھی کہ وہ کھڑی ٹرین میں سوار ہو جائے،پولیس افسران اسے ٹرین پر چڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہے، قتل کے کیس میں اس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جا ری ہوچکے ہیں مقامی پولیس کے مطابق گواہوں کے بیانات قلم بند کئے جا رہے ہیں، تفتیش جاری ہے، ہر پتھر کو الٹ دیا گیا ہے، چاروں طرف پولیس اہلکاروں کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں، ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک جرم حل نہیں ہو جاتا۔ معلومات کے مطابق متاثرہ شخص کی کوئی رجسٹریشن نہیں ملی جبکہ حملہ کے بعد فوراََ ہی دم توڑ گیا تھا۔

         

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں