0

۔،۔ نقل مکانی کے دوران انگلش چینل میں کشتی حادثہ کے دوران بارہ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ نقل مکانی کے دوران انگلش چینل میں کشتی حادثہ کے دوران بارہ افراد ہلاک۔ نذر حسین۔،۔

٭برطانیہ نکل مکانی کے دورانمہاجرین کی کشتی الٹنے سے فرانسیسی مددگاروں نے درجنوں افراد کو پانی سے نکالا جبکہ رپورٹ کے مطابق بارہ افراد ہلاک ہو گئے، فرانس کے قائم مقام وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں اکثر خواتین تھیں متاثرین میں کم سن بچے بھی شامل ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/فرانس/انگلش چینل۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کو برطانیہ نکل مکانی کے دورانمہاجرین کی کشتی الٹنے سے فرانسیسی مددگاروں نے درجنوں افراد کو پانی سے نکالا جبکہ رپورٹ کے مطابق بارہ افراد ہلاک ہو گئے، فرانس کے قائم مقام وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں اکثر خواتین تھیں متاثرین میں کم سن بچے بھی شامل ہیں، میری ٹائم فیکچر کے مطابق رات کے ہوتے ہی مزید لاپتہ افراد کی تلاش کو بند کر دیا گیا رپورٹ کے مطابق تقریباََ پینسٹھ افراد کو پانی سے نکالا گیا جبکہ بارہ افراد کی لاشیں نکالی گئیں، رپورٹ کے مطابق ریسیکیو آپریشن میں متعدد بحری جہاز اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا تھا، الٹنے والی کشتی کوبولونیا۔سُر مر کے قریبی ساحلی قصبے لی پورٹل کے قریب حادثہ پیش آیا، کشتی میں سوار تمام تارکین وطن جو سمندر کے راستے برطانیہ کی طرف روانہ تھے۔ وزیر داخلہ درمانین نے جائے حادثہ پر بیان میں کہا کہ یہ ایک ڈرامہ ہے جس نے ہم کو متاثر کیا ہے کشتی بہت چھوٹی تھی جس کی لمبائب صرف سات میٹر تھی جس میں بے شمار مہاجرین سوار تھے، انہوں نے اسمگلنگ گینگ کی سرگرمیوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گروہ زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کے لئے چھوٹی، ٹرانی اور بوسیدہ کشتیوں کا استعمال کرتے ہیں جو سمندر کے قابل بھی نہیں ہوتیں ظلم تو یہ ہے کہ انتہائی خراب موسم میں بھی انہیں جان بوجھ کر سمندری لہروں کے حوالہ کر دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں