۔،۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یسین اور سابق ایم پی اے کرنل رشید اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ۔ نذر حسین۔،۔
٭صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یسین اور سابق ایم پی اے کرنل رشید اعوان کے اعزاز میں (پی پی پی)جرمنی کے رہنماء چوہدری رستم نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانہ دیا، چوہدری محمد یسین ایک قافلہ کی صورت میں جرمنی سے جینوا جائیں گے کیونکہ 20ستمبر 2024 کو جینوا میں اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کونسل کے سامنے منعقد بڑے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لئے تشریف لے جائیں گے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شون ایک۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یسین اور سابق ایم پی اے کرنل رشید اعوان کے جرمنی تشریف لانے پر کشمیری کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید عباس نے اپنے جیالوں کے ساتھ چوہدری محمد یسین کا شاندار استقبال کیا انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے،پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ استقبال میں خصوصی طور پر چوہدری یونس۔سیکریٹیری جنرل پیپلز پارٹی کشمیر کمیٹی یورپ شاریز بشیر چوہدری۔ چوہدری شاہپال۔جنرل سیکریٹری پی پی پی جرمنی چوہدری فاروق۔ نائب صدر پی پی پی جرمنی چوہدری رحمت اللہ جبکہ تقریب کے میزبان چوہدری عبد الرحمن اور چوہدری رستم بھی شامل تھے۔ ظہرانہ کو تقریب کی شکل دینے کے لئے تلاوت قرآن پاک پڑھی گئی، چوہدری فاروق نے تقریب میں آنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان پیپلز پارٹی اور خصوصی طور پر کشمیری کمیونٹی کی طرف سے چوہدری محمد یسین اور کرنل رشید اعوان کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور تقریب میں تشریف لانے والے تمام حضرات اور خصوصی طور پر میڈیا سے متعلق افراد کا بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا تعلق سیاسی پارٹی پی پی پی کے ساتھ ہے یہ وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو ترقی کی جانب لے جانے کی ہمیشہ جدوجہد کی، چوہدری یسین کو اللہ کریم لمبی زندگی عطاء فرمائے، ان کا کہنا تھا کہ آزادی کشمیر کے لئے خصوصی طور پر جرمنی سے آپ کو ہم ہر طرح کی مدد دیں گے خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو، ہم آپ کے ساتھ اس جدوجہد میں کندھے سے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید عباس کا کہنا تھا کہ(پی پی پی) کی بنیاد ہی آزادی کشمیر پر رکھی گئی پی پی پی کا آزادی کشمیر کے لئے ایک تاریخی رول ہے، اور اس وقت آزادی کشمیر کے لئے چوہدری محمد یسین سے بڑھ کر کوئی قیادت موجود نہیں ہے۔ہماری دعا ہے کہ اللہ چوہدری یسین کو ہمت اور توفیق دے کہ آزادی کشمیر کا کریڈٹ ان کے پاس ہو ان کی قیادت(سرداری) میں کشمیر آزاد ہو۔ چوہدری محمد یاسین نے تقریب میں شامل تمام دوست و احباب کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کمیونٹی اور پی پی پی کے افراد نے مجھے جب بھی میں جرمنی آیا ہوں مجھے عزت بخشی اس بار بھی 20ستمبر 2024 کو جینوا میں اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کونسل کے سامنے بہت بڑا مظاہرہ ہونے جا رہا ہے اسی سلسلہ میں میرا یہاں آنا ہوا جو کے مسلسل پچھلے تین سال سے آ رہا ہوں، یہ مظاہرہ مقبوضہ جموں کشمیر کے سلسلہ میں ہو رہا ہے وہاں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔پچھلے کچھ عرصہ سے ہماری زمہ داریاں بڑھ چکی ہیں،ہم بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی کوشش کو جاری رکھیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ ایک دن 20ستمبر 2024 کشمیر کے نام کر دیں، ہمارے ساتھ مظاہرے میں شرکت کریں،اس وقت دس لاکھ بھارتی افواج کا کشمیری مقابلہ کر رہے ہیں اور جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں گولیوں کا مقابلہ پتھروں سے ہو رہا ہے۔اور ہر شہید ہونے والا کشمیری پاکستان کے قومی پرچم میں دفن ہونا پسند کرتا ہے یہ ان کی عقیدت ہے ملک پاکستان کے ساتھ کیونکہ کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں۔کشمیریوں نے 19جولائی 1947 میں سرینگر میں الحاق پاکستان کی قرارداد پاس کر کے پاکستان کے ساتھ ایک مہینہ پہلے ہی رشتہ جوڑ لیا تھا۔ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی ہے۔ذوالفقار علی بھٹو نے پی پی پی کی بنیاد کشمیر پر ہی رکھی تھی،جب تک وہ وزیر خارجہ تھے مسئلہ کشمیر پاکستانی کی خارجہ پالیسی کا مرکز تھا پی پی پی نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر پر بات کی،مسئلہ کشمیر کو سر فہرست رکھا۔