0

۔،۔ سال باوُ ٹیٹُس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں (خواتین) کی طرف سے میلاد النبیﷺ کی محفل کا خوبصورت اہتمام۔ سید حامد شاہ۔،۔

0Shares

۔،۔ سال باوُ ٹیٹُس نارتھ ویسٹ سٹیڈٹ میں (خواتین) کی طرف سے میلاد النبیﷺ کی محفل کا خوبصورت اہتمام۔ سید حامد شاہ۔،۔

٭ محفل کی مہمان خصوصی محترمہ آمنہ نعیم بٹ(کمرشل کونسلر) اور محترمہ کومل ملک کمیونٹی رہنماء اور وکیل کی زیر صدارت محفل سجائی گئی جس میں جرمنی بھر سے کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ پروگرام کی آرگنائز ر سیدہ زوبیہ گیلانی(مسز سید حامد شاہ) نے بڑے احسن طریقہ سے محفل کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے ہوئے خوبصورت انداز میں محفل کی رونق اور عقیدت کو بحال رکھتے ہوئے تمام خواتین اور بچوں کومحفل کی زینت بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، مہمان خصوصی محترمہ آمنہ نعیم بٹ(کمرشل کونسلر) اور محترمہ کومل ملک کمیونٹی رہنماء اور وکیل کی زیر صدارت محفل سجائی گئی جس میں جرمنی بھر سے کثیر تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی، محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف مالین زھرا کو ملا، حمد و ثناء بہن روبینہ نے پیش کی جبکہ۔سیدہ ماہنور حامد شاہ، عنایہ راجپوت اور قائینات راجپوت نے (تین زبانوں) میں قصیدہ بردہ شریف سنا کر محفل جیت لی جبکہ سیدہ نورین فاطمہ (دختر سید رضوان شاہ) نے حضور اکرم ﷺ کی سیرت اور خواتین کے پردہ پر ایک اہم میسج(پیغام) خواتین کو دیا۔ کمرشل کونسلر آمنہ نعیم نے اپنے خطاب میں پاکستانی خواتین کو اس طرح کی خوبصورت محفل سجانے پر مبارکباد دی جبکہ محترمہ کومل ملک نے خوبصورت نعتیہ اشعار کے ساتھ روحانی محفل کے انعقاد پر سیدہ زوبیہ گیلانی کو مبار باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں آ کر خوشی محسوس ہوئی کہ دیار غیر میں پاکستانی خواتین کے لئے بھی محافل سجائی جاتی ہیں جہاں خواتین ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مذہبی عقیدت کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھ سکیں، ایک دوسرے کے ساتھ روابط قائم کرنے کے لئے خواتین کے لئے محافل بہت ضروری ہیں۔ سید میمونہ ہاشمی، سیدہ نگہت، عابدہ رانا، رضوانہ صدیقی اور بشرہ روُف کو مقابلہ نعت کے سلسلہ میں ججز مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے بھی کامیاب محفل سجانے پر سیدہ زوبیہ گیلانی کو مبارباد پیش کی۔پروگرام میں نعتیہ کلام سنانے کے لئے باقاعدہ طور پر دو گروپس کا انتخاب کیا گیا جبکہ پہلے گروپ میں (پانچ سال سے پندرہ سال کی بچیاں) شامل تھیں جبکہ دوسرے گروپ میں (سولہ سال سے عمر کی حد کے بغیر) گروپ بنایا گیا تھاجس میں خواتین نے بھی نعت شریف کے مقابلہ میں حصّہ لیا۔ نعت خوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مقابلہ نعت جیتنے والوں کو شیلڈذ اور حصّہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میڈلز دیئے گئے۔ میلاد النبیﷺ کی اس خوبصورت محفل میں گیلانی برادرز اینڈ ٹریولز کی طرف سے بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ شریف کا ٹکٹ دیا گیا جوکہ ایک بہن جو جرمنی کے شہر ویسبادن سے تشریف لائی تھیں کو دیا گیا۔ (ٹیسٹ آف پاکستان فرینکفرٹ  کی طرف سے دو کھانوں کے ٭کوپن٭ جرمنی کے شہر ہانوور سے آئی بہنوں کے حصّہ میں آئے۔ ہال میں خواتین کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے مزید کرسیوں کا بھی اہتمام کروانا پڑا۔ پروگرام کے دوران خواتین اور بچوں کو ریفریشمنٹ کے لئے پانی اور سموسے پیش کئے گئے اور پرگرام کے اختتام پر تمام بچوں اور بہنوں میں لنگر محدی تقسیم کیا گیا۔ پرگرام کے اختتام پر محترم عابد رانا، مسز رانا حسن،محترمہ میمونہ توقیر بٹر (مسز توقیر بٹر) نے محفل میں تشریف لانے والی تمام بہنوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اس محفل کے انعقاد پر پاکستان جرمن پریس کلب، شان پاکستان جرمنی، اور خصوصی طور پر حاجی نذر حسین۔توقیر بٹر صابری اور رانا محمد حسن کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔ پاسبان ختم نبوتﷺ جرمنی (خواتین) سب کی تہہ دل سے مشکور ہیں کہ محفل کی رونق بنیں اور تشریف لائیں اور تعاون کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں