۔،۔21 ستمبر 2024 بروز اتوار جامع مسجد صوفیاء میونخ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروقار سالانہ جلسہ منعقد کیا گیا۔ نذر حسین۔،۔
٭21 ستمبر 2024 بروز اتوار جامع مسجد صوفیاء میونخ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروقار سالانہ جلسہ منعقد کیا گیاجس میں سٹٹگارٹ سے چوہدری محمد احسن تارڑ،ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، نیورنبرگ سے حاجی محمد نذیر، منہائیم سے مقصود احمد اور آگسبرگ سے بھی دوست قافلوں کی صورت میں میونخ تشریف لائے،جبکہ مہمان خصوصی مسجد بلال آشافن برگ کے خطیب اور ممتاز عالم دین عبد اللطیف چشتی الازہری مرکزی صدر الکرم فرینڈز یورپ بھی تشریف لائے، مولانا علامہ محمد صدیق مصطفائی،فخر السادات سید نظام الدین شاہ،حاجی ملک عبدالقدوس اور زین العابدین بھی فرینکفرٹ سے تشریف لائے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/میونخ۔ 21 ستمبر 2024 بروز اتوار جامع مسجد صوفیاء میونخ میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروقار سالانہ جلسہ منعقد کیا گیاجس میں سٹٹگارٹ سے چوہدری محمد احسن تارڑ،ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، نیورنبرگ سے حاجی محمد نذیر، منہائیم سے مقصود احمد اور آگسبرگ سے بھی دوست قافلوں کی صورت میں میونخ تشریف لائے،جبکہ مہمان خصوصی مسجد بلال آشافن برگ کے خطیب اور ممتاز عالم دین عبد اللطیف چشتی الازہری مرکزی صدر الکرم فرینڈز یورپ بھی تشریف لائے۔ہر سال کی طرح جرمنی کے دور دراز علاقوں سے آنے والے معزز مہمانان کا حاجی محمد خوشحال خان نے منتظمیں اور ٹیم ممبران ٭حاجی محمد صغیر بٹ ٭محمد اقبال خان ٭مظفر بھٹی ٭کاشف عمران ٭خرم خان٭علم خان ٭علی احمد بٹ٭ شان خان اور زاہد خان کے ساتھ بھرپور استقبال کیا، زیر سرپرستی علامہ قاری حافظ محمد صدیق خطیب مسجد ھذا نے جلسہ کی کاروائی شروع کی گئی جبکہ چوہدری محمد احسن تارڑ نے نقابت کے فرائض بڑی خوش اسلوبی سے ادا کئے،آسمانوں سے ابھرتے ہوئے سورج کی روشنی سے زیادہ چمکدار چہرہ رکھنے والی شخصیات جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر موجود تھیں، جیسے پیٹ کی بھوک ہوتی ہے، زبان کی پیاس ہوتی ہے،اسی طرح سے ہماری آنکھوں کی بھی ایک بھوک ہوتی ہے، کانوں کی بھی ایک پیاس ہوتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کبھی کبھی ایسے نورانی چہرے دیکھنے کو مل جائیں، جنہیں دیکھ کر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہو جائے۔ اس خوبصورت موقع پر ٭چراغ مصطفویﷺ کی سیرت، ولادت کا سن کر کانوں کی پیاس اور تشنگی کو بھی سکون ملتا ہے۔ انسانیت جتنے خطرناک موڑ پر ہے، روحانیت ختم ہوگئی ہے، شیطانیت سامنے آ گئی ہے، جبکہ حیوانیت زندہ ہو رہی ہے ایسے میں چراغ مصطفویﷺ ہی ہے جسے سن کر کانوں کی پیاس اور تشنگی کو بھی سکون ملتا ہے۔ ایسے میں ایسی محفل اور جلسے سن کر سکون محسوس ہوتا ہے اسی سلسلہ کی کڑی کو مد نظر رکھتے ہوئے جلسہ کی باقادہ کاروائی کا آغان تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت جرمنی کے مشہور و معروف قاری ابتسام علی نے حاصل کی۔ مولانا علامہ محمد صدیق مصطفائی،فخر السادات سید نظام الدین شاہ،حاجی ملک عبدالقدوس اور زین العابدین نے ایک نئے انداز میں اکٹھے مل کر مختلف کلام پیش کر کے محفل کی رونق دوبالا کر دی۔جلسہ کے مہمان خصوصی خطیب اور ممتاز عالم دین عبد اللطیف چشتی الازہری مرکزی صدر الکرم فرینڈز یورپ نے خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمۃ ااعالمین بالخصوص سیرت النبی، سیرت طیبہ پر ایک مدلل اور پر مغز خطاب فرمایا جسے حاضرین محفل ناے بڑے محبت اور انہماک سے سنا، اس دوران مسجد نعرہ تکبیر، اللہ اکبر سے گونجتی رہی۔ خطاب کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کا ٹکٹ ایک خوش نصیب انتصار حسین کے حصّہ میں آیا، واضح رہے جلسے میں خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا یہی وجہ تھی کہ خواتین و حضرات اپنے بچوں سمیت جلسہ میں تشریف لائے اور جلسہ کی رونق کو دوبالا کیا۔ اختتام سے پہلے خاتم المرسلین، شفیع المزنبین اور رحمۃ ااعالمین کے حضور درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ چوہدری محمد احسن تارڑکی والہ محترمہ کی مغفرت کے لئے خصوصی دُعا فرمائی گئی کہ اللہ کریم ان کے درجات بلند کریاور تا قیامت آنے والی منازل آسان فرمائے۔ لنگر محمدی سے حاضرین محفل کی تواضح کی گئی۔حاجی محمد خوشحال خان۔
جرمنی کے شہر سٹٹگارٹ سے قافلہ