0

۔،۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم کا کہنا کہ فلسطینی ریاست قائم کرنے کے لئے عالمی برادری طاقت کا استعمال کرے۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ڈنمارک کی وزیر اعظم کا کہنا کہ فلسطینی ریاست قائم کرنے کے لئے عالمی برادری طاقت کا استعمال کرے۔ نذر حسین۔،۔

٭فلسطینی تنازعے کے حل کے لئے عالمی برادری جس طرح دیگر کئی ایشوز کو طے کرنے کے لئے ماضی میں طاقت کا استعمال کر چکی ہے اسی طرح فلسطینی ریاست قائم کرنے کے لئے عالمی برادری طاقت کا استعمال کرے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ڈنمارک٭فلسطین۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،پولیس رپورٹ کے مطابق موقع سے شواہد اور آثار اکٹھے کر لئے گئے ہیں تا کہ تحقیقات کی ابتدائی چیزیں موقع کے حوالے سے صحیح سمت میں آگے بڑھ سکیں، ڈینش پولیس تمام امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے تحقیقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی رد عمل دینے یا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے ڈنمارک کی وزیر اعظم نے فلسطینی تنازعے کے حل کے لئے عالمی برادری جس طرح دیگر کئی ایشوز کو طے کرنے کے لئے ماضی میں طاقت کا استعمال کر چکی ہے اسی طرح فلسطینی ریاست قائم کرنے کے لئے عالمی برادری طاقت کا استعمال کرے، کیونکہ پوری دنیا اس تنازعے کی بہت بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔ضروری ہے کہ اسے حل کیا جائے اور عملی اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں