0

۔،۔ تھائی پولیس نے نوجوان طلباء اور اساتذہ کو لے جانے والی بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ تھائی پولیس نے نوجوان طلباء اور اساتذہ کو لے جانے والی بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭ایلیمنٹری اور جونیئر ہائی اسکول میں چھ اساتذہ اور انتالیس طلباء کو لے جانے والی بس میں ایکسیڈنٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی تھی۔پولیس نے جلی ہوئی بس سے تئیس لاشیں برآمد کر لیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/تھائی لینڈ/نونتھا بوری۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکاک سے تقریباََ (300 کلو میٹر) شمال میں واقع اُتھائی تھانی صوبہ سے جانے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی یہ بس ایلیمنٹری اور جونیئر ہائی اسکول میں چھ اساتذہ اور انتالیس طلباء کو لے کر جا رہی تھی، یہ بس منگل کو ایو تھایا اور نو نتھابوری صوبوں سے اسکول کے سفر پر روانہ تھی۔ رپورٹ کے مطابق آگ اس وقت لگی جب بس دارلحکومت کے شمال میں ایک ہائی وے پر تھی آگ اتنی تیزی سے پھیلی کے بہت سے طلباء بس میں پھنس کر رہ گئے، پولیس فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ٹریرونگ فیوپن نے بتایا کہ بس سے (تئیس) لاشیں برآمد کی گئی ہیں، بحالی کا کام اور کل مرنے والوں کی تصدیق میں پہلے ہی تاخیر ہوئی تھی کیونکہ جلی ہوئی بس جس میں قدرتی گیس کا ایندھن تھا گھنٹوں تک داخل ہونے کے لئے بہت گرم رہی، خاندانوں کو شناخت کے عمل کے لئے اور ڈی این اے کے نمونے فراہم کرنے کے لئے بدھ کے روز بنکاک کے پولیس جنرل اسپتال کے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو وین میں اٹھائی تھانی سے لے جایا گیا،پولیس نے سمن چنپوت کے نام سے شناخت کئے گئے ڈرائیور نے آگ لگنے کے کئی گھنٹوں بعد اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا، ڈرائیور پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا الزام تھا جبکہ وہ موت اور زخمی ہونے والے افراد کی مدد کے لئے رکنے میں ناکام رہا، ڈرائیور نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ معمول کے مطابق بس چلا رہا تھا کہ بس اچانک دائیں ٹائر پر توازن کھو بیٹھی اور دوسری کار سے ٹکرا گئی اس دوران کنکریٹ کی رکاوٹ کو گھرچتی ہوئی چنگاریاں نکالتی آگے بڑھتی رہی اور اچانک بس میں آگ بھڑک اُٹھی رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور نے پہلے آگ بجھانے کی کوشش کی وہ آگ بجھانے میں ناکامی پر گھبرا کر وہاں سے بھاگ اُٹھا، تین طالب علم اسپتال میں داخل ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے، ایک سات سالہ بچی کا چہرہ جھلس گیا ہے ڈاکٹر اس کی بینائی بچانے کی کوشش میں ہیں، اس حادثہ نے تمام صوبوں میں سڑکوں پر لمبے گھنٹے سفر کرنے والے بچوں کی حفاظت پر تنقید کو جنم دیا ہے جو ٹریفک حادثات اور اموات کی بلند شرح کے لئے بدنام ہیں۔

   

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں