0

۔،۔ اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں ایک شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں ایک شخص گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭جرمنی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا، جس پر اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تعلق بتایا جاتا ہے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/برلن۔ مقامی پولیس کے مطابق پولیس نے جرمنی برلن اسرائیلی سفارتخانہ پر حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں ایک شخص کوگرفتار کر لیا، جس پر اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تعلق بتایا جاتا ہے، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ آتشیں اسلحہ کے ذریعہ سفارتی مشن پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عسکریت پسندگروپ سے مینہ تعلق رکھنے والے شخص لیبیا سے ہے اسے آج ہی جرمنی کی اعلی عدالت میں پیش کیا جانا تھا۔ پٹولیس رپورٹ کے مطابق اس شخص کو ہفتہ کے روز دارالحکومت کے باہر ریاست برانڈن برگ کے شہر برناوُ سے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ حملے میں آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا، جرمنی کے سخت پرائیویسی قوانین کے مطابق (عمر اے) کے نام سے مشتبہ شخص کو ہفتہ کے روز برلن کے مضافاتی علاقہ میں ایک بھاری مسلح یونٹ کے چھاپے میں حرست میں لیا گیا۔ اتوار کے روز کارلسروئے کی وفاقی عدالت انصاف میں پیش کیا جانا تھا جہاں جج فیصلہ کرے گا کہ اسے تفتیش کے دوران حراست میں رکھا جانا چاہیئے یا نہیں۔ مشتبہ شخص نے میسینچر چیٹ میں آئی ایس کے ایک رکن کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا تھا۔ جرمن میڈیا کے مطابق جرمن حکام کو ایک غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کی طرف سے ساءؒزش کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ حملہ کے بعد مشتبہ شخص کاونٹی سے فرار ہونے سے قبل مغربی شہر بون کے نزدیک واقع سنکٹ آگسٹن میں اپنے رشتہ دار کے پاس جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ جرمن وزیر داخلہ نینسی فیسر کا کہنا تھا کہ جرمنی میں یہدیوں اور اسرائیلی اداروں کا تحفظ ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسرائیلی ریاست نے 1998 میں زمین کا یہ پلاٹ خریدا تھا جہاں پر اب جنوب مغربی برلن میں سفارتخانہ کھڑا ہے سفارتخانہ اور سفیر کی رہائش گاہ کا باقاعدہ افتتاح مئی 2001 میں اسرائیل کے قیام کے (ترپن 53) سال بعد مکمل ہونے پر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں