0

۔،۔ فرانس میں سائیکل سوار کی المناک موت،پیرس میں ایک ڈرائیور نے سائیکل سوار پر گاڑی چڑھا دی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرانس میں سائیکل سوار کی المناک موت،پیرس میں ایک ڈرائیور نے سائیکل سوار پر گاڑی چڑھا دی۔ نذر حسین۔،۔

٭پیرس کے ایک کار ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سائیکل سوار پر گاڑی چڑھا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی،سائیکل سوار کی المناک موت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ،فرانس کی سائیکلنگ تنظیم نے ہفتہ کے روز پریس میں سائیکل سوار کی موت کے بعد ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/پیرس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز وسطی پیرس میں جھگڑے کے بعد ایں (ایس یو وی SUV) سے رن اوور ہو گیا تھا۔ فرانسیسی سائیکلنگ فیڈریشن نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک بھر کے ٹاوُن ہالز کے سامنے احتجاج کریں جسے اس نے (تشدد کو معمولی بنانا) کہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وسطی پیرس میں ایک (باون سالہ ایس یو وی)ڈرائیور نے بظاہر ٹریفک کو بائی پاس کرنے کے لئے ایک سائیک لین کے ساتھ تقریباََ (دو سو میٹر) تک گاڑی چلائی۔ ایسا کرتے ہوئے کار (ستائیس سالہ) سائیکل سوار اور گاڑی میں ٹکراو ہوا اس کے باوجود اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لئے گاڑی کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اور ویڈیو فوٹیج کے مطابق کار ڈرائیور سائیکل سوار کی طرف بڑھا جسے دو بار اُٹھتے ہو دیکھا گیا آخر کار (ایس یو وی) کے پہیئے اس کے جسم کو روندتے ہوئے گزر گئے۔ اب ڈرائیور پر الزام ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سائیکل سوار کو ٹکر ماری پھر اسے ہلا کر دیا۔ واضح رہے فرانس کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے ہوئے گذشتہ سال (تقریباََ دو سو چھبیس 226) افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں