0

۔،۔ فیڈرل موٹر وے (اے تین A3) آٹوبان ٹریفک کنٹرول کے دوران بڑی مقدار میں نقدی برآمد۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فیڈرل موٹر وے (اے تین ) آٹوبان ٹریفک کنٹرول کے دوران بڑی مقدار میں نقدی برآمد۔ نذر حسین۔،۔

٭فیڈرل موٹر وے (اے تین) آٹوبان ٹریفک کنٹرول کے دوران فرینکفرٹر کراس اور کیلسٹر باخ جنکشن کے دوران (آوڈی اے چار ) سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/کیلسٹر باخ/فرینکفرٹر کراس۔ پولیس رپورٹ کے مطابق اٹھارہ اکتوبر کی شام کو فیڈرل موٹر وے (اے تین ) آٹوبان ٹریفک کنٹرول کے دوران فرینکفرٹر کراس اور کیلسٹر باخ جنکشن کے دوران (آوڈی اے چار) سے بڑی مقدار میں نقدی برآمد، کنٹرول کے دوران پولیس نے دیکھا کہ ایک گاڑی پولیس کی ہدایات پر عمل نہ کرتے ہوئے (پٹرولنگ کار پر واضح طور پر نظر آنے والے ٭بلاکنگ٭ڈسپلے کے باوجود گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس کی گاڑی کو اوورٹیکنگ کرنے اور اپنا سفر جاری رکھنے کی کوشش پر (مونچ ہوف موٹر وے ٹرائی اینگل) کے قریب کمپنی بائی پاس پر روک کر چیک گیا تو۔ چیکنگ کے دوران پتہ چلا کے (اٹھائیس سالہ ڈرائیور) کے پاس درست لائسنس نہیں تھا گاڑی میں ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھیں، اسی دوران پولیس نے گاڑی میں سے بھاری رقم بھی برآمد کی جو کہ (ستیاسی ہزار دو سو چالیس87,240) یورو تھے۔پوچھنے پر پولیس کو بتایا گیا کہ یہ رقم اس کو شادی پر ملی تھی اور وہ سیکورٹی وجوعات پر اپنے ساتھ رکھتا ہے۔ دونوں کو کاروائی کے لئے تھانہ لے جایا گیا، پولیس کے تمام اقدامات مکمل ہونے کے بعد دیر گئے شام کو دونوں افراد کو رہا کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں