0

۔،۔ جرمنی نیورن برگ حزیفہ مسجد میں ختم شریف وجلسہ عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی نیورن برگ حزیفہ مسجد میں ختم شریف وجلسہ عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا۔،۔

٭جرمنی کے شہر نیورن برگ حزیفہ مسجد میں حاجی قیصر صدیق بھٹی مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے سالانہ ختم شریف کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ جلسہ عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں نورانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی طور پر پیر سید جعفر شاہ سواتی نے شرکت کی٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نیورن برگ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے علامہ حسنات احمد مرتضی نے کہا جب انسان مرجاتا ہے تو قبر میں چلا جاتا ہے اور ہمیں پتہ نہیں ھوتا کہ اس کے لیئے جنت کا دروازہ کھلا یا دوزخ کا ھم کہتے ھیں فاتحہ کرو اور خدا اس کے لیئے جنت کے دروازیکھول دیتا ہے اور اسکی مغفرت کرتا ھے اور فاتحہ پڑھنے والے پر رحمت برساتا ہے سورہ فاتحہ پڑھا کریں آپ کے بہت مسئلے حل ھو جائیں گے آخر میں پیر سید جعفر علی شاہ سواتی نے خوبصورت نعتوں کے گلدستے پیش کرکے سامعین محفل کے ایمان کو تازہ کیااس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی درود و سلام کے بعد یہ روحانی محفل اجتماعی دعا پر اختتام پزیر ھوئی اور سامعین نے لنگر محمدی نوش فرمایا مسجد کے منتظمین و میزبان فیصل صدیق بھٹی۔ سہیل صدیق بھٹی۔ عنصر صدیق بھٹی اور محسن صدیق بھٹی صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں