۔،۔ہیلووین کے موقع پر نارتھ رائین ویسٹ فیلیا میں میئر پر حملہ۔ نذر حسین۔،۔
٭اکتیس اکتوبر اور یکم نومبر کی رات کو یہ مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جو اٹھارویں صدی میں آئرلینڈ میں بسنے والے کیتھولک منایا کرتے تھے۔ امریکا میں نقل مکانی کے بعد آئرش تارکین وطن نے اپنے وطن اور مذہب کب یاد میں اپنے رواج کو برقرار رکھاجس کی وجہ سے اب ہیلووین پوری دنیا میں منائی جاتی ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/آئرلینڈ/امریکا۔مقامی پولیس کے مطابق نارتھ رائین ویسٹ فلیا کے مطابق بہت سے معاملات میں امن کی خرابی، پٹاخے پھینکنا، فسادات حتی کے اس موقع پر ٹارگٹ حملے بھی بنیادی طور پر نوجوانو کی طرف سے ہوتے ہیں، پورٹ کے مطابق پولیس اور فائر فائیٹرز پر آتش بازی کے ذریعہ حملے کئے گئے، زیادہ تر بچوں اور نوجوانوں نے شہر بھر میں پٹاخے اور آتش بازی کی، کچروں کے کنٹینرز کو بھی آگ لگائی گئی۔ ایمرجنسی سروسز کے دو افراد زخمی ہونے کی اطلاح دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نینسی فیسر اپنے دورے کے دوران کہا کہ وہ اس پر بہت برہم ہیں اور ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ہیلووین بچوں کے لئے ایک اہم تقریب ہے جسے پر امن رہنا چاہیئے نہ کہ کنٹینرز کو آگ لگائی جائے توڑ پھوڑ کی جائے اور پولیس پر پٹاخے اور آگ کے گولے برسائے جائیں۔ اکتیس اکتوبر اور یکم نومبر کی رات کو یہ مذہبی تہوار منایا جاتا ہے جو اٹھارویں صدی میں آئرلینڈ میں بسنے والے کیتھولک منایا کرتے تھے۔ امریکا میں نقل مکانی کے بعد آئرش تارکین وطن نے اپنے وطن اور مذہب کب یاد میں اپنے رواج کو برقرار رکھاجس کی وجہ سے اب ہیلووین پوری دنیا میں منائی جاتی ہے، اٹھارویں صدی میں ہیلووین کے رواجوں کا تسلسل اور تہوار کا حوالہ دیا جاتا تھا، مذہبی نسل کے ماہر جیم فریزر نے بھی اس طرح کے مفروضے وضح کئے ہیں جیسا کہ آئرش تارکین وطن جنہوں نے امریکا میں نقل مکانی کی اپنے وطن کی یاد میں اپنے رواج کو برقرار رکھا، (نوے کی دھائی) سے امریکی طرز کے ہیلووین کے رواج براعظم یورپ کے کچھ ممالک میں بھی پھیل گئے۔ ہیلووین جسے (آل ہیلوز ایویا آل سینٹس ایو) بھی کہا جاتا ہے قدیم اور جدید روایات اور ثقافت کے کامل امتزاج کے ایک ایک تہوار ہے، اس کی بھر پور تاریخ میں۔ سیلٹک، رومن اور عیسائی روایات کا ایک واضح حصّہ شامل ہے٭ ایک روایت میں مردہ ہیلووین کا مشاہدہ کرنے، الاوُ جلانا اور بری روحوں سے بچنے کے لئے ملبوسات پہننا، یہ تہوار عام طور پر کھوئی ہوئی روحوں کو یاد کرنے اور ان کی تعظیم کے لئے منایا جاتا ہے۔پوپ بونیفیس چہارم نے ساتویں صدی میں مسیحی شہداء کی یاد میں یکم نومیر کو آل سینٹ ڈے منایا تھا۔ حقیقت میں آل سینٹ ڈے بالآخر ویلووین سے نام سے مشہور ہوا ہے۔