0

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پارسل ڈیلیوری کمپنیوں پر حملے کرنے والے ڈکیت گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پارسل ڈیلیوری کمپنیوں پر حملے کرنے والے ڈکیت گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭فرینکفرٹ سیکسن ہاوزن اور گِن ہائیم میں پارسل ڈیلیوری کمپنیوں پر حملے کرنے والے ڈکیت گرفتارکر لئے گئے،مجرم مرچ سپرے کا استعمال کرتے تھے اور قیمتی سامان پانے کے لئے خاص طور پر مجرم جارحانہ تھے٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سیکسن ہاوزن/گن ہائیم۔ مقامی پولیس کے مطابق فرینکفرٹ کے علاقے۔سیکسن ہاوزن اور گن ہائیم میں گذشتہ دنوں سے پارسل ڈیلیوری کمپنیوں پر ڈکیتوں کے سلسلوں کے بعد پولیس کئی افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی اس طرح مجرموں کا ایک گروپ توڑ دیا گیا۔ گذشتہ دنوں (نُو اکتوبر اور بائیس اکتوبر) کے درمیان سیکسن ہاوزن اور گِن ہائیم اضلاح میں ڈکیتی کے پانچ واقعات پیش آئے۔ مجرم مرچ اسپرے کا استعمال کرتے تھے جس سے پارسل ڈلیوری پرسن زخمی بھی ہوئے، قیمتی سامان پر ہاتھ ڈالنے کے لئے مجرم خاص طور پر جارحانہ قدم اٹھانے سے گریز نہیں کرتے تھے۔ ڈکیتوں نے (فراڈ کیش آن ڈیلیوری آرڈرز کا استعمال کیا، انہوں نے بنیادی طور پر اعلی معیار کی (موسم سرما) کی جیکٹس کا آرڈر دیاجس کی قیمت لگ بھگ ایک ہزار یورو فی کھیپ ہے۔ شپمنٹ ٹریکنگ کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پیکٹس کے مقام کا پتہ لگایا اور ڈیلیوری کرنے والے افراد پر حملہ کیا، ڈرانے۔دھمکانے اور تشدد کا استعمال کرنے کے لئے انہوں نے تمام معاملات میں کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا ایک صورت میں ڈنڈے بھی برسائے۔ منگل (بائیس اکتوبر) کو پولیس افسران نے (پلاٹن اسٹریٹ) پر ایک سولہ سالہ نوجوان کو گرفتار کیا جبکہ دو دن بعد چوبیت اکتوبر کو مزید دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن کی عمریں (پندرہ اور سترہ سال) بتائی جاتی ہیں۔ دونوں نوجوانوں نے فرار ہونے کی کوشش کیجبکہ پولیس افسران کے خلاف کالی مرچ کے اسپرے کا استعمال کیا جس سے تین اہلکار معمولیزخمی ہوئے،تاہم مختصر تعاقب کے بعد دونوں مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے دوران دونوں میں سے ایک نے اس شخص کا نام لیا جس نے سامان منگوایا تھا،اسی شام پولیس نے ایک پندرہ سالہ مشتبہ افراد کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی جہاں سے پولیس کو اہم شواہد ملے، اگلے دن پولیس کمشنر نے دو نوجوانوں کے خلاف دو سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کیا، تلاشیوں کے دوران پولیس افسران نے کئی اعلی قسم کی سرمائی جیکٹس اور سیل فون قبضے میں لئے جو ثبوت کے طور پر لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں