0

۔،۔ فرینکفرٹ ٭گیٹ وے گارڈنز٭ہوٹل کی لابی میں چوروں کی بھر مار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ فرینکفرٹ ٭گیٹ وے گارڈنز٭ہوٹل کی لابی میں چوروں کی بھر مار۔ نذر حسین۔،۔

٭بین الاقوامی چور ہوٹل کی لابی میں اپنے شکار کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ وہ بڑی بڑی گاڑیوں میں وارات کے لئے نمودار ہوتے ہیں ٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/ایئرپورٹ/گیٹ وے گارڈن۔ پولیس تفتیش کاروں کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی چور بڑے ہوٹلوں کی لابی میں اپنے شکار کو نشانہ بناتے ہیں جو کہ آج کل ہوائی اڈے کے قریبی ہوٹلوں میں اشیائی افراد کو نشانہ بناتے ہیں، پولیس تفتیش کار سول ڈریس میں ہو ٹلوں کی لابی میں بیٹھے چوروں کی تلاش میں انتظار میں رہتے ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق صبح (ساڑھے نُہ بجے) کے قریب تفتیش کاروں کے صبر کا بدلا اس طرح ملا، افسران نے دو آدمیوں کو لابی میں داخل ہوتے ایک چینی ہوٹل کے مہمان کا بیگ چراتے ہوئے دیکھا، جب پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے جب اپنی شناخت دکھائی تو وہ بھاگ اُٹھے، ہوٹل کے باہر فرانسیسی لائسنس پلیٹ والی کالی (ایس یو وی) میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جسے ایک تیسرا شخص چلا رہا تھا، تعاقب کرنے والے افسران میں سے ایک نے اپنا سروس ہتھیار استعمال کیا جبکہ مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تحقیقات کو جاری رکھتے ہوئے قریبی تمام اسپتالوں سے بھی رابطہ قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں