0

۔،۔ ریپ ویڈیو کی غیر اعلانیہ فلم بندی نے ہفتہ کو پولیس کی ایک بڑی کاروائی کو جنم دیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ ریپ ویڈیو کی غیر اعلانیہ فلم بندی نے ہفتہ کو پولیس کی ایک بڑی کاروائی کو جنم دیا۔ نذر حسین۔،۔

٭پولیس نے موقع پر پہنچ کر کئی ہتھیاروں جیسی اشیاء ضبط کر لیں، پولیس کے اقدامات مکمل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے موسیقی کے فنکاروں کو رہا کر دیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مائینزر لینڈ اسٹریٹ۔ مقامی پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے تقریباََ رات کے(21:50) نُو پچاس پر پولیس کو اطلاع دی کہ ہتھیاروں کے ساتھ لوگوں کا ایک بڑا گروپ مائینزر لینڈ سٹریٹ پر پارکنگ گیراج میں موجود ہے، لوگوں کی اکثریت نے جنگی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں، گروپ کے اندر پستول اور نوکیلے ہتھیار نمایاں نظر آ رہے تھے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے خود ساختہ فنکاروں سے پوچھ گچھ کی، انہیں فلم بنانے کی اجازت نہیں تھی وہ ذمہ دار محکمہ کو آگاہ کرنے میں بھی ناکام رہے۔(یعنی کے کسی جگہ پر فلم کا سین بھی بنانے کے لئے ان ممالک میں اجازت لینا لازمی ہے) پولیس رپورٹ کے مطابق چیکنگ کے دوران افسران نے دیگر چیزوں کے علاوہ ایک دوربین والا ڈنڈہ اور ایک چاقو بھی قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے اقدامات مکمل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے موسیقی کے فنکاروں کو رہا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں