۔،۔ فرینکفرٹ سوسن ہائیم مکان میں چوری۔زیورات اور نقدی لوٹ لی گئی۔ نذر حسین۔،۔
٭گذشتہ ہفتہ کی رات کو نامعلوم مجرموں نے بالکونی سے دروازہ کھول کر۔ ہیرے اور سونے کے زیورات سمیت نقدی بھی چرا لی ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/سوسن ہائیم۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتہ کی رات نامعلوم مجرموں نے گھر کی بالکونی میں داخل ہو کر دروازہ کھولا اور ہیرے اور سونے کے زیورات سمیت نقدی بھی چرا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کرمنل پولیس کی رپورٹ کے مطابق واردات کے بعد ملزمان نامعلوم سمت فرار ہو گئے، تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کو گواہوں کی بھی ضرورت ہے وہ کسی بھی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔