۔،۔بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دینا پوتین کا ذاتی فیصلہ ہے۔یہ کہنا ہے کریملن کا۔ نذر حسین۔،۔
٭کریملن نے پیر کو کہا کہ شام میں دوس کے دو فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے،جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس سے اِس معاملہ پر بات چیت کی جائے گی،کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین ہی تھے جنہوں نے صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دینا پوتین کا ذاتی فیصلہ ہے٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/شام/روس۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے پیر کو کہا کہ شام میں دوس کے دو فوجی اڈوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے،جو بھی اقتدار سنبھالے گا اس سے اِس معاملہ پر بات چیت کی جائے گی،کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا مزید کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین ہی تھے جنہوں نے صدر بشار الاسد اور ان کے خاندان کو پناہ دینا پوتین کا ذاتی فیصلہ ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور سابقہ صدر بشار الاسد کے درمیان کوئی طے شدہ ملاقات نہیں ہے، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ میرے پاس بشار الاسد کی نقل و حرکت کے بارے میں آپ کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے، شام میں جو کچھ ہوا اس پر پوری دنیاحیران ہے۔ ہم شام میں روسی اڈوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔