0

۔،۔ خاندان میں ناروا سلوک اور جبر کے الزام میں والدین کو اسپین پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ خاندان میں ناروا سلوک اور جبر کے الزام میں والدین کو اسپین پولیس نے گرفتار کر لیا۔ نذر حسین۔،۔

٭سترہ سال سے کم عمر کی لڑکی کو اس کے پاکستانی والدین کی جانب سے مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔والدین آٹھ سال بڑے کزن سے شادی کرنے پر مجبور کر رہے تھے۔ پولیس کی تفتیش ایک تعلیمی (افسر۔استاد) کی فون کال کے بعد شروع کی گئی تھی٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/اسپین/ایلی کانٹے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین ایلی کانٹے میں ایک استاد کی فون کال پر پولیس نے تفتیش شروع کی، رپورٹ کے مطابق سترہ سالہ لڑکی کو اس کے والدین نے اپنی عمر سے آٹھ سال بڑے کزن سے شادی کرنے کو کہا جس پر لڑکی نے انکار کر دیا، شادی سے انکار پر والین کی طرف سے نابالغ لڑکی کو پہلے دھمکیاڈ دی گئیں نہ ماننے پر والدین کی طرف سے مسلسل مار پیٹ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں تک نوبت آ پہنچی جس پر سترہ سالہ لڑکی نے اپنے ایک استاد پر اعتماد کرتے ہوئے پوری کہانی بتا دی، استاد نے فوراََ اس کی اطلاع نیشنل پولیس کو دے دی، پولیس نے تفتیش شروع کر دی، تفتیش پر پتہ چلا کہ لڑکی پر ظلم و تشدد کیا جا رہا تھا اور اسے پاکستان میں اس کی عمر سے آٹھ سال بڑے کزن سے شادی پر مجبور کیا جا رہا تھا، رپورٹ کے مطابق بالآخر پولیس کی مداخلت پر لڑکی کو اس جہنم سے آزادی دلوائی گئی۔ والدین کی عمر (چوالیس اور باون) سال بتائی گئی ہے۔ پولیس نے والدین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں