۔،۔مائن تاوبر کرائس میں نامعلوم شخص نے (بَگر۔کھدائی کرنے والا بُلڈوزر) چرا کر ایک گھنٹے تک تباہی مچا دی۔نذر حسین۔،۔
٭مائن تاوبر کرائس میں نامعلوم شخص نے (بَگر۔کھدائی کرنے والا بُلڈوزر) چرا کر ایک گھنٹے تک تباہی مچا دی،چوری کے بُلڈوزر سے کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا راستے میں آنے والی ہر چیز کو نیست و نابود کرتے ہوئے بڑھتا گیا بالآخر پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/مائن تاوبر کرائس/بادن ورٹمبرگ/گرنسفیلڈ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بادن ورٹمبرگ کے شمال میں واقع چھوٹے سے فرینکونیائی قصبے گرینسفیلڈ میں ایک شخص نے دوپہر (ڈیڑھ بجے) تعمیراتی کمپنی کے احاطہ میں کھڑے کھدائی کرنے والے بُل ڈوزر کو چرا لیا اسے عمارتوں کو توڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، اس تک اس شخص کی کیسے رسائی ہوئی ابھی تک واضح نہیں ہے، اس شخص نے عمارت کی پوری انوینٹری کو تباہ کر دیا بالآخر (ایک بج کر پینتیس منٹ پر) پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس کے آنے پر اس نے اپنی سپیڈ تیز کر دی پولیس کی گاڑیاں اس کے ارد گرد بھاگتی رہیں اسے رکنے کی وارننگ دی جاتی رہی، پولیس کی کم از کم چار گاڑیوں کو جبکہ سڑک پر چلتی اور کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچاتا ہوا آگے بڑھتا رہا۔تفتیش کاروں نے ایک وسل بلور آن لائن پورٹل قائم کیا، بالآخر پولیس نے مجبور ہو کر آتشیں اسلحہ کا استعمال کرتے ہوئے (دو بج کر پینتالیس منٹ پر) اسے روک لیا،رپورٹ کے مطابق اسے موقع پر شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نامعلوم شخص جرمن نیشنل ہے جس کی عمر (اڑتیس سال) بتائی جاتی ہے ابتدائی طور پر یہ واضح نہیں کہ بُلڈوزر چوری کرنے والیڈرائیور کا کنسٹرکشن کمپنی سے کوئی تعلق تھا جہاں سے اس نے چوری کی تھی، یہ بھی نہیں بتایا جا سکتا کہ یہ شخص ذہنی مریض ہے۔ رپورٹ کے مطابق تین پولیس آفیسرز زخمی ہوئے ہیں۔