۔،۔ شان پاکستان پڑھنے والوں کو نیا سال مبارک ہو،امید اور صلاحیت سے بھرا ہوا نیا سال بانہیں پھیلائے کھڑا ہے۔ نذر حسین۔،۔
٭شان پاکستان جرمنی کے چیئرمین سلیم پرویز بٹ، ایڈیٹر ان چیف نذر حسین,جاوید اقبال بھٹی اور ان کی ٹیم کی طرف سے اپنے قارئین کو نئے سال کی مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہماری ٹیم آپ کو نت نئی تازہ خبریں پڑھنے کے لئے پرنٹ کرتی ہے، ہمیں آپ پر فخر ہے کہ شان پاکستان جرمنی اس وقت دنیا میں ہر جگہ پڑھی جاتی ہے ٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ شان پاکستان جرمنی کے چیئرمین سلیم پرویز بٹ، ایڈیٹر ان چیف نذر حسین,جاوید اقبال بھٹی اور ان کی ٹیم اپنے قارئین کو اس خوشی کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، نیا سال نئی شروعات، امید اور صلاحیت سے بھرا ہوا، دوسرے لفظوں میں اپنے پیاروں سے جڑنے کا بہترین وقت، شان پاکستان آپ کو پوری دنیا کی خبروں سے آگاہ کرتے ہیں، جرمنی یا یورپ میں ہونے والے واقعات، قونصلیٹ یا سفارتخانہ میں تبدیلی اور نئی خبریں، جرمنی میں ہونے والے زیادہ تر ایونٹ سے آگاہی، مذہبی، سیاسی اور کاروباری شخصیات کا تعارف، کہنے کو تو سال کے (تین سو پینسٹھ) دن ہی مبارک ہیں،جرمنی اور دوسرے ممالک سے بھی آپ ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں اپنے مضمون اور کالم بھی(ان پیج) کی صورت میں بھیج سکتے ہیں۔ہماری ٹیم آنے والے نئے سال میں آپ کو اور آپ کے لئے صحت اور خوشی کے لئے دعا گو ہیں۔اے اللہ اس سال کو ہمارے اوپر امن، ایمان، سلامتی، اسلام کے ساتھ شیطان سے بچاوُ اور رحمان کی رضامندی کے ساتھ داخل فرما، اے اللہ اس سال کو برکتوں اور ہدایت سے بھرپور بنا اور ہمارے گناہوں کو معاف فرما(آمین ثم آمین)۔