0

۔،۔ امریکا نیو اورلیوں کے حملہ میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔ امریکا نیو اورلیوں کے حملہ میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی۔ نذر حسین۔،۔

٭ایک مشتبہ شخص جس نے ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ افراد کی جان لینی تھی، ایک پک اپ ٹرک لے کر نئے سال کا جشن منانے والوں کے لئے موت کا سنیہا لے کر پہنچ گیا اور ہجوم پر گولیاں بھی برساتا رہا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/امریکا/نیو اورلیوں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک مشتبہ شخص جس کا نام شمس الدین جبار بتایا جاتا ہے وہ ایک بیتالیس سالہ تجربہ کار فوجی ہے نے بوربن اسٹریٹ پر نئے سال کا جشن منانے والوں کے لئے موت کا فرشتہ بن کر پہنچ گیا، جشن منانے والے ہجوم میں پک اپ ٹرک لے کر گھس گیا نہ صرف یہ کہ ڈرائیونگ کے دوران جشن منانے والوں پر گولیاں بھی برساتا رہا، اس دہشت گردانہ حملے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس کی گاڑی تیز رفتاری سے ہجوم میں گھس گئی ڈرائیور نے پوہلیس اہلکاروں پر بھی رائفل سے فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق اہلکاروں نے جوابی طور پر فائرنگ کی جس کی بنا پر مشتبہ شخص ہلاک ہو گیا۔ دو پولیس اہلکار بھی شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں