۔،۔فرینکفرٹ کے شمالی علاقہ میں چاقو حملہ ایک شخص شدید زخمی،مجرم گرفتار۔ نذر حسین۔،۔
٭جمعہ سے ہفتہ کی درمیانی رات سب وے اسٹیشن پر پانچ لوگوں کے درمیان جھگڑا، تین افراد نے (انتالیس اور چالیس سالہ) شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا جبکہ ملزم گرفتار٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/نارڈ اینڈ۔ عینی شاہدین کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کی درمیانی شب کو سب وے اسٹیشن پر پانچ افراد کے درمیان نامعلوم وجوعات کی بنا پر جھگڑا ہوا جس میں تین افراد نے چاقو کے وار سے (انتالیس اور چالیس سالہ) سالہ شخص کو زخمی کر دیا اطلاع کے مطابق مرچی اسپرے کا بھی استعمال میں لایا گیا، پولیس افسران کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی زخم اتنے گہرے نہیں تھے، چاقو سے زخمی ہونے والے افراد کو بعد میں امدادی کارکنوں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا، چوکس پولیس افسران نے تین مشتبہ ایراد کو گرفتار کیا ان میں سے دو کی عمریں بیس سال بتائی گئی ہے جبکہ ایک کی عمر اٹھائیس سال ہے۔