0

۔،۔چھتیس سالہ شخص منشیات استعمال کرنے کے بعد نفسیاتی صورتحال میں ساتویں منزل کی بالکونی سے گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

0Shares

۔،۔چھتیس سالہ شخص منشیات استعمال کرنے کے بعد نفسیاتی صورتحال میں ساتویں منزل کی بالکونی سے گرفتار۔ نذر حسین۔،۔

٭رات کے ساڑھے گیارہ بجے چھتیس سالہ شخص منشیات استعمال کرنے کے بعد نفسیاتی صورتحال میں ساتویں منزل کی بالکونی کے کناروں پر چڑھ گیا، وہاں سے کچھ چیزیں اُٹھا کر سڑک پر پھینکیں عینی شاہدین نے پولیس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔پولیس نے برقی امپلس ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے نشئی کو گرفتار کر لیا٭

شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/گالوس۔ جمعرات اور جمعہ کی رات عینی شاہدین نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ ایک شخص ساتویں منزل پر اپارٹمنٹ کی بالکونی کے کونوں پر چل رہا ہے اور وہاں سے سڑک پر چیزیں پھینک رہا ہے، پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی پولیس کے مطابق بالکونی سے چیزیں پھینکنے کے باعث خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے پہنچنے پر وہ شخص ساتویں منزل پر موجود ایک اپارٹمنٹ میں تھا، پولیس افسران نے شخص کے جارحانہ اور غیر متوقع رویئے کی وجہ سے اور وہاں موجود اشخاص کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکٹریکل امپلس ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے بغیر مزاحمت کے شخص کو گرفتار کر نے میں کامیاب رہے، نشہ کی حالت کو دیکھتے ہوئے ریسیکیو کارکنوں نے اسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا،پولیس نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے خلاف مزاحمت سمیت کئی تحقیقات شروع کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں