۔،۔ آج جس کی ولادت پر سر فخر سے بلند ہوا،دوسری طرف اس کی شہادت پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔زاہد عباس۔ نذر حسین۔،۔
٭5 جنوری 1928 کو سر شاہنواز بھٹو کے گھر بطل حریت نے جنم لیا، دیکھتے ہی دیکھتے اپنے بچپن اور جوانی کی منازل طے کرتے ہوئے سیاست میں آ کر ٹوٹے پھوٹے پاکستان کو دوبارہ نہ صرف منفرد مقام پر کھڑا کیا بلکہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت (قوت) بنا کر اقتصادی طور پر مضبوط کر کے دنیا کو حیران و پریشان کر دیا اور سامراجی طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ/لاڑکانہ۔ سید زاہد عباس صدر پی پی پی جرمنی نے شان پاکستان جرمنی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ۔5 جنوری 1928 کو سر شاہنواز بھٹو کے گھر جس بطل حریت نے جنم لیا وہ اپنے بچپن اور جوانی کی منازل طے کرتے ھوئے دیکھتے ھی دیکھتے سیاست کے افق پر مانند چاند چمکنے لگا تاریخ کے مختلف ادوار میں آکسفورڈ، ھارورڈ سے تعلیمی ڈگریاں اور پھر وطن عزیز میں مختلف وزارتوں پر رہ کر وزارت خارجہ میں نمایاں مقام حاصل کیا جلد ھی ملک میں جمہوریت اور عوامی حاکمیت کو قائم کرنے کیلئے ایوبی آمریت کو پاش پاش کرکے ٹوٹے ھوئے ملک کو دوبارہ نہ صرف منفرد مقام پر کھڑا کیا بلکہ واحد اسلامی ایٹمی قوت بنا کر اور اقتصادی طور پر مضبوط کرکے سامراج کی بنیادیں ھلا دیں ان ساری خدمات کے صلے میں میری بدقسمت قوم اپنے محسن اور عظیم لیڈر کو بچا بھی نہ سکی بہرحال اس کی شہادت تاریخ میں ایک بڑا روشن باب پیدا کر گئی جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔آج اس کی ولادت پر جہاں ایک طرف سر فخر سے بلند ھوا ھے تو دوسری طرف آس کی شہادت پر دل خون کے آنسو رو رھا ھے پیپلزپارٹی پارٹی کے جیالوں لیڈرز اور قیادت کو مبارک ھو آو مل کر عہد کریں کہ آس کو مشن کو پورا کرنے کیلئے ھم ایک جان ھو کر جدوجہد کریں گے رب کریم ھمارا حامی و ناصر ہو
–