۔،۔ جرمنی میں برف باری،ملک بھر میں سڑکیں شیشہ، پروازیں منسوخ،ریل ٹریفک میں خلل اور متعدد ٹریفک حادثات۔ نذر حسین۔،۔
٭برف باری۔ سڑکوں پر پھسلن،پروازیں منسوخ،ٹرینیں منسوخ بے شمار ٹریفک حادثات، بارش کو برف سے جمنے والی بارش میں تبدیل٭
شان پاکستان جرمنی فرینکفرٹ۔ مقامی میڈیا کے مطابق موسم سرما کی آمد آمد جرمنی میں ہر طر ف ایئر پورٹ پر فضائی ٹریفک متاثر، فرینکفرٹ اور اسٹٹگارٹ ایئرپورٹس نے پروازوں کی منسوخی کی اطلاعات دیں چند ایئرپورٹس پر پروازوں کی تاخیری، احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ہائی اڈے سے شام پانچ سے رات کے آٹھ بجے تک ہوائی جہازوں کی لینڈنگ کی تعداد کو آدھا کر دیا ہے، فرینکفرٹ میں اطلاع کے مطابق (ایک سو بیس) پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ میونخ کے ہوائی اڈے سے بھی پروازوں کی منسوخی کی اطلاعات ملی ہیں، ریلوے ڈیپارٹمنٹ نے بھی چند دور کی ٹرینیں منسوخ کی ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق دوپہر سے حالات معمول پر آ رہے ہیں، ایک ترجمان کے مطابق ہنوور میں جمنے والی بارش کے باعث (ایس بان) نیٹ ورک میں کئی رکاوٹیں پیش آئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق پھسلن کی وجہ سے سڑکوں پر متعدد حادثات پیش آئے، پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حادثات برف سے ڈھکی سڑکوں پر گرمیوں کے ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلانے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ایک پولیس کی گاڑی بھی الٹ گئی تھی، پولیس کے مطابق پانچ پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں،برفانی سڑک کی وجہ سے ڈرائیور کار کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا مجموعی طور پر (ستر ہزار یورو) کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جرمنی کے شہر من ہائیم بتیس سالہ نوجوان نے اپنی کار کو ایک پولیس کی گشتی کار سے ٹکرا دیا جو حادثہ کی جگہ نیلی روشنیوں کے ساتھ کھڑی تھی۔ ایک تیرہ سالہ بچہ ہفتہ کے روز منجمند جھیل پر گیا کچھ ہی دیر بعد منجمند جھیل کے پھٹنے پر پانی میں گر گیا خوش قسمتی سے اپنی طاقت کے تحت خود کو برف پر واپس کھینچنے میں کامیاب رہا۔